Al-Risala · July 2013 · page

خبر نامه اسلامی مرکز - 223

الرسالہ، جولائی ۲۰۱۳

خبر نامه اسلامی مرکز - 223

1- سہارن پور (یوپی) میں 20 مارچ 2013 کو ایک احتجاجی جلوس کو روکنے کے لیے مقامی پولیس انتظامیہ کے لوگ تعینات تھے۔ اس موقع پر سہارن پور ٹیم کے ممبران نے انتظامیہ کے لوگوں سے مل کر اُن کو دعوتی لٹریچر دیا۔ 2- مقامی انتظامیہ اور نئی دہلی کے اسکارٹ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کی ٹیم کے ساتھ مل کر نیشنل میڈیکل کالج کی ٹیم نے 23 مارچ 2013 کو سہارن پور شہر میں طبی معائنے کا ایک کیمپ لگایا۔ اس موقع پر ٹیم کی طرف سے تمام ڈاکٹروں، وغیرہ کو قرآن کا ترجمہ اور دیگر دعوتی لٹریچر دیا گیا۔

3- ہوٹل رائل ریزیڈنسی (سہارن پور) میں 24 مارچ 2013 کو ایک پروگرام ہوا۔ اس موقع پر ہمارے ساتھیوں نے اس میں شرکت کی اور حاضرین کو خاص طور پر، چیف جسٹس آئی ایم قدوسی کو دعوتی لٹریچر دیا۔ 4- پیس ہال (سہارن پور) میں 28 مارچ 2013 کو ایک دعوتی پروگرام ہوا۔ اس موقع پر، دوسرے لوگوں کے علاوہ، جسٹس قدوسی، ڈاکٹر وید پرکاش تیاگی (چیرمین سی سی آئی ایم)، ڈاکٹر انور سعیدی اور مسٹر کرن سنگھ شریک تھے۔ پروگرام کے خاتمے پر تمام حاضرین کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔

5- رڑکی (اتر اکھنڈ) اور سہارن پور میں مارچ اور اپریل 2013 کے دوران شادی کی کئی تقریبات ہوئیں، ہمارے ساتھیوں نے یہاں شرکت کے دوران حاضرین کو قرآن کا ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا۔ 6- نیشنل میڈیکل کالج (سہارن پور) میں 7 اپریل 2013 کو ڈاکٹر ہیپی مینس ڈے کے موقع پر ایک بڑا پروگرام ہوا۔ اس میں دوسرے لوگوں کے علاوہ، ڈاکٹر سی بی ترپاٹھی (اے ڈی ایم ای)، ڈاکٹر آر پی شرما (سی ایم ایس) اور ڈاکٹر شلبھ جین جیسے لوگوں نے شرکت کی۔ یہاں تمام حاضرین کو قرآن کا ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 7- برطانیہ (Earls Court) میں 12 اپریل سے یکم مئی 2013 کے دوران لندن بک فیر ہوا۔ اس میں دنیا بھر کے پرنٹرز اور پبلشرز نے شرکت کی۔ یہاں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے بھی اپنا اسٹال لگایا۔ اسٹال کا انتظام سی پی ایس دعوہ فیلڈ ٹیم (DFT) کے ہیڈ مسٹر خرم قریشی (پائلٹ) نے سنبھالا۔ یہاں سے بڑی تعداد میں زائرین نے قرآن کے انگریزی ترجمے حاصل کیے۔ مسٹر خرم قریشی نے لندن کے اس سفر کو دعوتی مقصد کے لیے بھر پور استعمال کیا۔ اس سفر کے دوران انھوں نے لندن کی مختلف مساجد، اداروں اور سنٹرز کا دورہ کیا۔ مثلاً لندن سنٹرل ماسک، ایسٹ لندن ماسک، مسلم کونسل آف برطانیہ، اسلامک فاؤنڈیشن، برمنگھم سنٹرل ماسک اور گلاسکو اسلامک سنٹر، وغیرہ۔ ان اداروں کے ذمے داروں نے سی پی ایس (نئی دہلی) کے دعوتی کام کو بہت پسند کیا۔ انھوں نے ہمارے یہاں سے بڑے پیمانے پر قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر حاصل کیا ہے، تا کہ وہ اس کو غیر مسلموں تک پہنچا سکیں۔ اس سفر کے دوران لندن اور اطراف کے قارئین الرسالہ کے ساتھ میٹنگ بھی ہوئی اور وہاں دعوتی کام کو منظم کیا گیا۔ اس سفر کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے میں جن حضرات نے تعاون کیا، ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔ غیر مقامی ساتھیوں میں سے خاص طور پر

‹ Previous page Next page › Contents of July 2013 All issues

Printed page