خبر نامه اسلامی مرکز - 223
الرسالہ، جولائی ۲۰۱۳
خواجہ کلیم الدین (امریکہ)، حکیم انور عباس (دہلی)، وغیرہ۔ اسی طرح مقامی ساتھیوں میں سے مزحنا، مسٹر ثاقب، ڈاکٹر پرویز، ڈاکٹر ظہور، مسٹر شاہ نواز، چودھری سرور، مسٹر طارق ملا، مسٹر نجم الحسن، وغیرہ۔ 8- دوسرے مقامات کی طرح کلکتہ میں ہمارے ساتھی دعوہ ورک کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں 14 اپریل 2013 کو گرو دوارہ (ایم جی روڈ) میں ایک انٹر فیتھ میٹ (Interfaith Meet) ہوئی۔ اس پروگرام کا موضوع تھا۔ عالمی اخوت (Universal Brotherhood)۔ اس کی دعوت پر پیس اینڈ اسپرچول فورم (کلکتہ) ٹیم کے ساتھیوں نے اس میں شرکت کی اور ٹیم کے سربراہ مولانا محمد شفیق قاسمی (امام مسجد نا خدا) نے موضوع پر ایک تقریر کی۔ اس موقع پر اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ موجود تھے۔ مثلاً آرک بشپ مسٹر تھامس، کلکتہ پولیس کمشنر سر بنجیت، ڈپٹی پولیس کمشنر مسٹر ڈی پی سنگھ وغیرہ۔ یہاں تمام حاضرین کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ لوگوں نے اس کو بے حد شوق سے قبول کیا۔ 9- ہالینڈ یونی ورسٹی کی ریسرچ اسکالر مز بیٹ ڈام (Bett Dam) اسلام اور طالبان کے موضوع پر ریسرچ کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں آج کل وہ افغانستان میں مقیم ہیں۔ 16 اپریل 2013 کو انھوں نے صدر اسلامی مرکز سے اس موضوع پر انگریزی زبان میں ایک تفصیلی انٹرویو لیا۔ مزبیٹ ڈام کو پرافٹ آف پیس اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 10- انڈیا اور انڈیا کے باہر مختلف مقامات پر ہمارے ساتھی دعوتی کام کر رہے ہیں۔ مثلاً ہمارے ایک ساتھی مولانا عبد الباسط عمری دوحہ (قطر) میں مقیم غیر مسلموں کے درمیان خاص طور پر دعوتی کام کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے 18 اپریل 2013 کو اللولو ہائپر مارکیٹ (دوحہ) کے اسٹاف کو قرآن کا انگریزی ترجمہ بطور گفٹ پیش کیا۔ اسی طرح 20 اپریل 2013 کو انھوں نے وہاں کے مشہور شاپنگ سنٹر (الخو ر مال) میں لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی پمفلٹس دئے۔ اس کو لوگوں نے خوشی اور شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ 11- نئی دہلی کے دور درشن (DDN) چینل پر 19 اپریل 2013 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انٹرویو کا موضوع تھا— صدر اسلامی مرکز کی لائف اور ان کامشن۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ مسلمانوں کے پچھڑے پن کا سبب ہے جدید تعلیم میں ان کا آگے نہ بڑھنا۔ اسی طرح آخری نصیحت کے طور پر صدر اسلامی مرکز نے کہا کہ دیش کے نوجوانوں کے لیے میری آخری نصیحت صرف ایک ہے اور وہ ہے— ایجوکیشن۔ ملک کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ہر چیز کو سکینڈری بنا کر ایجوکیشن میں آگے بڑھیں۔ 12- یکم مئی 2013 کو آن لائن جریدہ ’’خبر ساؤ تھ ایسٹ ایشیا‘‘ کے نمائندہ مسٹر الطاف احمد نے صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو اس ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے: http://khabarsouthasia.com/en_GB/articles/apwi/articles/features/2013/05/01/feature-01 13- مولانا آزاد انجینئر نگ کالج (پٹنہ، بہار) میں 6-4 مئی 2013 کے درمیان ایک سالانہ پروگرام ہوا۔ اس میں ہمارے ساتھی مسٹر دانیال اور ان کے دوسرے رفقا کے تعاون سے کالج میں ایک بک اسٹال لگایا گیا۔ اس موقع پر انٹریکشن کے دوران لوگوں کو اسلام کا تعارف کیا گیا اور یہاں کالج کے اسٹوڈنٹس اور پروفیسرز کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔
‹ Previous page Next page › Contents of July 2013 All issues