Al-Risala · July 2013 · page

خبر نامه اسلامی مرکز - 223

الرسالہ، جولائی ۲۰۱۳

14- طرابلس (لیبیا) سے چار اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد ڈاکٹر عمر علی احمد، احمد مصطفیٰ المفتی، جمال السیفاو القبلی، محمد طارق بن الشارف الساسی— 24 مارچ 2013 کو دہلی آئے۔ وہ صدر اسلامی مرکز سے مل کر اُن کے دعوتی مشن کو مزید سمجھنا چاہتے تھے۔ اُنھوں نے یہ سفر صرف اسی مقصد کے لیے کیا تھا۔ یہ لوگ 1980 سے الرسالہ مشن سے وابستہ ہیں اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر عرب نوجوانوں خاص طور پر عرب مسیحیوں کے درمیان دعوتی کام کر رہے ہیں۔ اُنھوں نے صدر اسلامی مرکز کی کئی کتابوں کے عربی ایڈیشن شائع کیے ہیں۔ اُنھیں میں سے ایک کتاب وہ ہے جو جمعيۃ الرسالة (طرابلس) کے صدر شیخ محمد سليمان القائد نے مرتب کی تھی۔ اس کا نام یہ ہے: منهج الهداية (صفحات: 175)۔ اس کتاب کو گُڈ ورڈ بکس سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ کتاب دعوتِ الی اللہ کے موضوع پر ہے۔ اس میں صدر اسلامی مرکز کے دعوتی افکار کا خلاصہ قرآن وسنت کے دلائل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس موقع پر 30 مارچ 2013 کو نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر میں ڈنر کا ایک پروگرام ہوا۔ یہاں سی پی ایس کے ممبران کے علاوہ، لیبیا سے آئے ہوئے افراد نے بھی اپنے تاثرات بیان کیے۔ مثلاً ان کے نمائندہ مسٹر طارق الشارف بن الساسی نے کہا کہ ــــ اگرچہ ہم عرب تھے، مگر ہم نے اسلام کی حقیقت کو الرسالہ مطبوعات کے ذریعے ری ڈسکور کیا۔ ہم نے اسی لٹریچر کے ذریعہ دعوت اور معرفت کو اپنا نشانہ بنایا۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر یہ لٹریچر ہم کو نہ ملا ہوتا تو ہم اب تک ہلاک ہو چکے ہوتے۔ اس موقع پر مولانا محمد ذکوان ندوی نے عربی زبان میں اپنے تاثرات بیان کیے۔ لیبیا کے یہ افراد 2 اپریل 2013 کو دہلی سے لیبیا کے لیے روانہ ہوئے۔ اس درمیان وہ شہر میں اپنے قیام کے دوران مسلسل طور پر سی پی ایس کے ممبران اور صدر اسلامی مرکز کے ساتھ میٹنگ اور انٹریکشن کرتے رہے۔ اُنھوں نے لیبیا اور اطراف میں منظم طور پر دعوت الی اللہ کا کام کرنے کے لیے طرابلس میں ایک ادارہ (جمعية الرسالة للتعريف بالإسلام) قائم کیا ہے۔ یہاں صدر اسلامی مرکز کی تمام مطبوعات دستیاب ہیں۔ 15- نئی دہلی کے سہ ماہی میگزین (God Bless Our Home) کے نمائندہ نے 8 مئی 2013 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو کا موضوع خدا اور اسپرچوئلٹی جیسے موضوعات تھے۔ یہ انٹرویو انگریزی زبان میں تھا۔ یہ انٹرویو میگزین کے ویب سائٹ (www.godblessourhome.in) پر موجود ہے۔ 16- ٹائمس آف انڈیا (نئی دہلی) میں اسپیکنگ ٹری (The Speaking Tree) کے تحت صدر اسلامی مرکز کے مضامین مسلسل طور پر شائع ہو رہے ہیں۔ یہ تمام مضامین حسب ذیل ویب سائٹ پر موجود ہیں: http://cpsglobal.org/articles/speakingtree 17- انگریزی ترجمہ قرآن اور الرسالہ مشن سے متعلق چند تاثرات یہاں درج کیے جاتے ہیں:

• Respected Maulana, I want to say that I was very confused before adopting your views, your real Islamic thought. Alhamdulillah, today I dont have any confusion, Some years ago, when I was in Nadwa, that time my mind was very suspicious towards everything even Islam, but now I am fully satisfied, there is no confusion, I respect all

‹ Previous page Next page › Contents of July 2013 All issues

Printed page