استشراق کی حقیقت
الرسالہ، اگست ۲۰۱۳
تاریخ بتاتی ہے کہ مستشرقین کے معاملے میں اس طرح کے واقعات بار بار پیش آئے ہیں۔ بہت سے ایسے مستشرق ہیں جنھوں نے اسلام کا مطالعہ کیا۔ وہ اسلام کی صداقت سے متاثر ہوئے اور انھوں نے اسلام کے بارے میں بہت سی اعلیٰ کتابیں لکھیں۔ مثلاً ٹامس کارلائل (وفات: 1881)، ٹی ڈبلو آرنلڈ (وفات: 1930)، فلپ کے ہٹی (وفات: 1978)، وغیرہ۔ کچھ اور لوگ ہیں جنھوں نے اسلام کے تفصیلی مطالعے کے بعد باقاعدہ اسلام قبول کر لیا۔ مثلاً ہنگری کے عبد الكريم جرمانوس (وفات: 1979)، وغیرہ۔
مستشرق عام طور پر اُس کو کہا جاتا ہے جو کسی مغربی ملک میں پیدا ہوا ہو اور پھر وہ مشرقی مذاہب کا مطالعہ کرے۔ لیکن تو سیعی طور پر اس فہرست میں ایسے افراد بھی شامل کیے جاسکتے ہیں جو کسی دوسرے مذہب میں پیدا ہوئے ہوں اور پھر وہ مختلف مذاہب کا مطالعہ کریں اور مطالعہ کے بعد اسلام قبول کر لیں۔ اس دوسری قسم میں بھی بہت سے افراد پائے جاتے ہیں۔ مثلاً ڈاکٹر نشی کانت چٹو پادھیائے، وغیرہ۔ ڈاکٹر نشی کانت چٹو پادھیائے کا مختصر تعارف درج ذیل ہے:
‹ Previous page Next page › Contents of August 2013 All issues