Al-Risala · October 2013 · page

غیر خدا پرست انسان کی تائید

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۳

اپنی اصل فطرت پر قائم ہوں۔ اسی نسل میں پیغمبر اسلام کا ظہور ہوا اور آپ کی دعوتی جدوجہد کے ذریعے اسی نسل کے اندر سے وہ افراد پیدا ہوئے جن کو اصحابِ رسول کہا جاتا ہے۔ رسول اور اصحابِ رسول کے ذریعے تاریخ میں جو انقلاب آیا، اُس کے دو پہلو تھے ۔ ایک، یہ کہ اس کے ذریعے خدا کی کتاب محفوظ ہوگئی۔ پیغمبر کے ذریعے انسانی زندگی کا ایک مستند ماڈل (authentic model) تیار ہوگیا ۔ خدا کے دین کی ایک مستند تاریخ بن گئی، جب کہ اس سے پہلے خدا کے دین کی کوئی مستند تاریخ نہیں بنی تھی، وغیرہ۔

رسول اور اصحابِ رسول کے ذریعے جو عظیم انقلاب آیا، اس کا دوسرا پہلو یہ تھا کہ اس کے ذریعے تاریخ میں ایک نیا طاقت ور عمل (strong porcess) جاری ہوا جو آخر کار اُن تمام ترقیوں تک پہنچا جن کو عام طور پر اہلِ مغرب کی طرف منسوب کیا جاتا ہے۔ یہ تمام ترقیاں خدا کے دین کے موافق ترقیاں تھیں۔ ان ترقیوں کے ذریعے انسان کو شکر کا اعلیٰ فریم ورک ملا۔ اِن ترقیوں کے ذریعے معرفت کے آفاقی دروازے کھلے۔ ان ترقیوں کے ذریعے حق کی عالمی اشاعت کے ذرائع حاصل ہوئے، وغیرہ۔

غیر خدا پرست انسان کی تائید

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد اظہار دین اور اتمامِ نور کا جو خدائی منصوبہ تھا، وہ ایک عظیم عالمی منصوبہ تھا۔ وہ اتنا بڑا منصوبہ تھا کہ صرف اہلِ ایمان کی مدد سے وہ انجام نہیں پاسکتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اس انقلاب کو یقینی بنانے کے لیے یہ کیا کہ اہلِ ایمان کے علاوہ، دوسرے گروہوں سے تائید (support) کا کام لیا۔ اسلام کی تاریخ میں اس طرح کی مثالیں کثرت سے موجود ہیں۔ یہاں وضاحت کے لیے صرف دو مثالیں درج کی جاتی ہیں۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت 610 عیسوی میں مکہ میں ہوئی ۔ جیسا کہ عرض کیا گیا، یہاں تائید کا ایک انوکھا معاملہ پیش آیا۔ مکہ میں قریش کے نام سے ایک قبیلہ تھا جو کعبہ کا متولی تھا۔ اُس نے اپنی سیادت کی توسیع کے لیے یہ کیا کہ عرب کی سرزمین میں موجود تمام قبائل کے بت لاکر کعبہ کی

‹ Previous page Next page › Contents of October 2013 All issues

Printed page