Al-Risala · October 2013 · page

اہل مغرب اور مغربی تہذیب

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۳

اور اسی کے توسط سے پہلی بار یہ ممکن ہوا کہ دعوت الی اللہ کے کام کو عالمی سطح پر انجام دیا جاسکے۔ تاریخ کا مثبت تصور تاریخ کا مطالعہ کرنے والے عام طور پر تاریخ کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں۔ ان کو پوری تاریخ فساد اور خوں ریزی کا ایک جنگل معلوم ہوتی ہے۔ آدم کی تخلیق کے وقت فرشتوں نے بھی یہ شبہ ظاہر کیا تھا (2:30)۔

اللہ تعالیٰ نے ایک مظاہرے کے ذریعے فرشتوں کو بتایا کہ تم پورے انسانی مجموعے کے اعتبار سے تاریخ کو دیکھ رہے ہو، اس لیے تاریخ تم کو فساد اور خوں ریزی کا جنگل معلوم ہوتی ہے۔ لیکن تم تاریخ کو افراد کے اعتبار سے دیکھو، پھر تم کو نظر آئے گا کہ تاریخ کے ہر دور میں بہترین افراد پیدا ہورہے ہیں۔ یہی استثنائی افراد تاریخ کا حاصل ہیں۔

تاریخ کے مطالعے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ مطالعہ کرنے والا یہ کرے کہ وہ انسان کی طرف سے آزادی کے غلط استعمال (misuse of freedom) کو الگ کر کے تاریخ کا مشاہدہ کرے۔ خالق نے چوں کہ انسان کو آزادی دی ہے، اس لیے آزادی کو غلط استعمال کرنے کے نتیجے میں طرح طرح کی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔

یہی وہ چیز ہے جس کو فلاسفہ عمومی حیثیت دے کر، پرابلم آف اول (problem of evil) کہتے ہیں۔ مگر انسان کی آزادی مصلحت امتحان کی بنا پر ہے، اس لیے تاریخ کے مطالعے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ آزادی کے غلط استعمال کے پہلو کو الگ کر کے تاریخ کا مطالعہ کیا جائے۔ حکمت تاریخ کے ہر دور کے لیے ضروری ہے، سیکولر تاریخ کے دور کے لیے بھی اور اسلامی تاریخ کے دور کے لیے بھی۔ تاریخ میں خدائی مداخلت 1۔ ہاجرہ اور اسماعیل کے ذریعے عرب کے صحرا میں ایک نئی نسل بنانا بعد کو اسی نسل میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب پیدا ہوئے۔

2۔ کعبہ کا تمام قبائل کے بتوں کا مرکز بن جانا۔ اس طرح مکہ میں آل عرب اجتماعات

‹ Previous page Next page › Contents of October 2013 All issues

Printed page