شکایت بے فائدہ
الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۳
خبر نامہ اسلامی مرکز - 224
1 - صدر اسلامی مرکز کی کتاب " مذہب اور جدید چیلنج " کا فرانسیسی ایڈیشن پیرس کے الازہر (Librairie Al Azhar) سے اپریل 2013 میں شائع ہو گیا ہے۔ یہ کتاب 302 صفحات پر مشتمل ہے۔ عربی اور انگریزی ایڈیشن کی مدد سے اس کتاب کا فرنچ ترجمہ (L'ISLAM ET LES DEFIS DE LA SCIENCE) حسب ذیل دو افراد نے تیار کیا ہے:
Translator: Mr Menaoum Saine, Editor: Ms Shahnaz Benbetka 2- سہارن پور (یوپی) کے جین ڈگری کالج میں 24 مئی 2013 کو امر اجالا گروپ کی طرف سے ایک بڑا پروگرام ہوا۔ اس موقع پر سہارن پور ٹیم کے ممبران نے بڑے پیمانے پر یہاں لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا۔ مثلاً سہارن پور کے ڈی ایم مسٹر اے کمار سنگھ، وغیرہ کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 3- ایس بی اے (Sales Bar Association) کی طرف سے اس کے ہیڈ آفس (آئی ٹی او، نئی دہلی) کے ہال میں 28 مئی 2013 کو ایک پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام صرف صدر اسلامی مرکز کے خطاب کے لئے رکھا گیا تھا۔ اس پروگرام میں ایس بی اے کے تقریبا 300 ممبران نے شرکت کی۔ اس کا موضوع تھا: آدمی بننا کتنا آسان؟ صدر اسلامی مرکز نے یہاں موضوع پر ایک گھنٹے تقریر کی۔ یہ تقریر اردو زبان میں تھی۔ تقریر کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ دوسرے خطابات کی طرح صدر اسلامی مرکز کا یہ خطاب بھی سی پی ایس کے ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا cpsglobal.org/content/maulanas-addressals-0 4- سہارن پور کے ہوٹل کلارک میں 23-22 جون 2013 کے دوران ڈینک جاگرن گروپ کی طرف سے ایک ایجوکیشنل فیر ہوا۔ اس موقع پر سہارن پور ٹیم کے ممبران نے پروگرام میں شریک حاضرین کو یہاں قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا۔
5- سہارن پور کے آرپت ڈائگنا سٹک (Arpit Diagnostic) میں 25 جون 2013 کوٹیم کے ممبران نے جا کر وہاں کے اسٹاف سے ملاقات کی اور ان کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا۔ 6- سہارن پور کے مہا راجا پیلیس میں 26 جون 2013 کو ' ڈینک ہندستان' کی طرف سے ایک ایجوکیشنل بک فیر ہوا۔ اس میں ہندوستان کے اہم کالج کے طلبا اور اساتذہ کے علاوہ، دیگر اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سہارن پور ٹیم کے ممبران نے یہاں اپنا ایک بک اسٹال لگایا۔ حاضرین نے بڑے پیمانے پر اسٹال پر وِزٹ کیا اور یہاں سے قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر حاصل کیا۔ 7- سہارن پور کے پیس ہال میں 30 جون 2013 کوٹیم کے ممبران کی میٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر ممبران کے علاوہ، بعض دوسرے حضرات بھی اس میں موجود تھے۔ انھوں نے اپنے تاثرات بیان کیے۔ مثلاً سوامی امر پال سنگھ (ہریانہ)۔ سوامی جی نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے ایک بات یہ کہی کہ: مولانا وحید الدین خاں کی کتابوں کا اَدّھین
‹ Previous page Next page › Contents of October 2013 All issues