Al-Risala · December 2013 · page 7

حفاظت قرآن، حفاظت حدیث

الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۳، صفحہ ۷

کتاب کہا جاتا ہے۔ لکھنے کا یہ کام املا(dictation) کے ذریعے ہوتا تھا۔

اُس زمانے میں کاغذ بہت کم یاب تھا، اس لیے لوگ مختلف چیزوں پر لکھ لیا کرتے تھے۔ مثلاً جھلّی پر یا لکڑی پر یا پتھر کے ٹکڑوں پر، وغیرہ۔ اس طرح وحی اور کتابت دونوں کا سلسلہ مسلسل طور پر جاری رہا۔ صحابہ میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے لوگ تھے جنھوں نے پورے قرآن کو حفظ کر لیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو اُس وقت ہزاروں لوگوں کے حافظے میں قرآن محفوظ تھا۔ اسی کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں متفرق چیزوں پر قرآن لکھا ہوا بھی پایا جاتا تھا۔ اول دن سے ایسا ہوا کہ قرآن عبادت کے طور پر ہر مسجد اور ہر گھر میں مسلسل طور پر پڑھا جانے لگا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد صحابہ کے مشورے سے یہ طے ہوا کہ قرآن کو ایک جلد کی صورت میں لکھ کر تیار کر دیا جائے۔ خلیفہ اول ابوبکر بن ابی قحافہ نے اس مقصد کے لیے مشہور کاتب وحی زید بن ثابت الانصاری (وفات: 665ء) کو مقرر کیا۔ وہ روزانہ مدینہ کی مسجد نبوی میں بیٹھ جاتے اور لوگوں سے کہتے کہ جس کے پاس جو لکھا ہوا قرآن ہے، وہ اس کو لے آئے۔ چناں چہ مسجد نبوی میں مکتوب اجزا کا ایک ڈھیر اکٹھا ہو گیا۔ زید بن ثابت خود پورے قرآن کے حافظ تھے، لیکن انھوں نے احتیاط کا اصول اختیار کرتے ہوئے یہ کیا کہ صحابہ سے قرآن کے مختلف اجزا سنتے اور اس کی تصدیق مکتوبات سے کرتے۔

اس طرح انھوں نے اس معاملے میں وہ طریقہ اختیار کیا جس کو ڈاکٹر موریس بکائی (وفات: 1998) نے ڈبل چیکنگ سسٹم (double checking system) کہا ہے، یعنی یادداشت کی مطابقت لکھے ہوئے سے کرنا اور لکھے ہوئے کو یادداشت سے جانچنا۔ اس طریقے کو اختیار کرتے ہوئے انھوں نے پورا قرآن مرتب کیا، یہ قرآن غالباً قدیم طرز کے کاغذ پر لکھا گیا تھا، جس کو قرطاس (papyrus) کہا جاتا تھا۔ کتابت کی تکمیل کے بعد ان اوراق کی جلد بنائی گئی۔ یہ جلد چوکور (square) کی صورت میں تھی، اس لیے اس کا نام ربعہ رکھا گیا، یعنی چوکور سائز کی کتاب۔ اس ربعہ کو ایک مستند نسخہ کے طور پر زوجہ رسول حفصہ بنت عمر کے گھر رکھوا دیا گیا۔ اس ربعہ کی تیاری کے لیے قرآن کے جو متفرق اجزا اکٹھا کیے گئے تھے، اُن کا ایک ڈھیر مسجد نبوی میں موجود تھا۔ صحابہ کے مشورے سے

‹ Previous page Next page › Contents of December 2013 All issues

Printed page