حدیث رسول: افادیت کے چند پہلو
الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۳، صفحہ ۳۲
(companionship of the Prophet) کا بدل ہے۔ حدیث صحبت رسول کا تسلسل ہے۔ حدیث کے ذریعے ہر آدمی گویا اصحاب رسول جیسا تجربہ کر سکتا ہے۔
6- حدیث پیغمبرانہ معرفت: حدیث ایک اعتبار سے، پیغمبرانہ معرفت کا ریکارڈ ہے۔ اس اعتبار سے، حدیث کا ذخیرہ حصول معرفت کے لیے ایک بنیادی رہنما کی حیثیت رکھتا ہے۔ 7- حدیث نقطه آغاز: حدیث کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اس سے آدمی کو ہر معاملے میں درست نقطہ آغاز (right starting point) ملتا ہے۔ اس طرح اُس کے لیے ممکن ہو جاتا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کو حقیقی معنوں میں نتیجہ خیز بنا سکے۔
8- حدیث دلیلِ نبوت: حدیث کا استثنائی اسلوب اور اس کی استثنائی معنویت اتنا زیادہ نمایاں ہے کہ اس کا مطالعہ قاری کے لیے نبوت کی دلیل بن جاتا ہے۔
9- حدیث تاریخی دستاویز: حدیث پیغمبر کی سرگرمیوں کا ریکارڈ ہے۔ اس اعتبار سے، حدیث پیغمبر کے حق میں تاریخی دستاویز (historical document) کی حیثیت رکھتی ہے۔ 10- حدیث وحی غیر متلو قرآن وحی متلو ہے اور حدیث وحی غیر متلو۔ اس اعتبار سے حدیث کا مطالعہ گویا قرآن کے مطالعے کی توسیع (extension) کے ہم معنی ہے۔ حدیث تبیین قرآن قرآن خدا کی کتاب ہے۔ اس میں دین کی تمام بنیادی تعلیمات کو بتا دیا گیا ہے۔ تاہم ان تعلیمات کی تفصیل قرآن میں موجود نہیں۔ یہ تفصیل یا توجیہہ صحابہ (ہم عصر اہل ایمان) نے براہ راست طور پر رسول سے حاصل کی۔ اس کے بعد یہ تمام معلومات احادیث کی حیثیت سے جمع ہوئیں اور پھر کتب حدیث کی صورت میں مدون ہوگئیں۔ یہی وہ حقیقت ہے جو قرآن میں اس طرح بیان کی گئی ہے: ﴿وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ ۚ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ (16:64) یعنی ہم نے تم پر کتاب صرف اس لیے اتاری ہے کہ تم اُن کو وہ چیز کھول کر سنا دو جس میں وہ اختلاف کر رہے ہیں۔ اور وہ ہدایت اور رحمت ہے اُن لوگوں کے لیے جو ایمان لائیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of December 2013 All issues