Al-Risala · February 2013 · page

دور سائنس اور مذہب

الرسالہ، فروری ۲۰۱۳

ایسی نشانیاں دی گئیں، جن کو اُس زمانے کے لوگ مانتے تھے۔ اور مجھ کو وحی (قرآن) کا معجزہ دیا گیا۔ اس لیے میں امید کرتا ہوں کہ قیامت میں مجھ پر ایمان لانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہوگی۔ اصل یہ ہے کہ قدیم زمانے میں علم انسانی کا ارتقا بہت کم ہوا تھا، اس لیے یہ ممکن نہ تھا کہ خود علم انسانی کے مسلمات کے حوالے سے دین حق کی صداقت کو مدلل کیا جائے۔ اس لیے قدیم زمانے میں پیغمبروں کے ذریعے خارق عادت معجزات دکھائے گئے۔ یہ معجزات معاصر انسان کے مانوس دائرے کے اعتبار سے ہوتے تھے۔ مگر قرآن کے بعد دنیا میں جو انقلاب آیا، اس کے بعد بتدریج ایسا ہوا کہ علم انسانی میں غیر معمولی ترقی ہوئی۔ اب یہ ممکن ہو گیا کہ خود علم انسانی کے مسلمات کی سطح پر دین حق کو مدلل کر کے پیش کیا جاسکے۔ دونوں دور میں ایک فرق یہ بھی ہے کہ معجزہ معاصر انسان کو اپنے عجز کا تجربہ کراتا تھا، لیکن اُس میں یہ پہلو شامل نہ تھا کہ مدعو کو خود اپنے مسلمات کی سطح پر دین حق کی دلیل نظر آنے لگے۔ بعد کے زمانے میں جب علمی مسلمات کی سطح پر استدلال ممکن ہو گیا تو فطری طور پر یہ ہوگا کہ اس قسم کا استدلال مقابلہ ایک عمومی اور عالمی استدلال بن جائے گا۔ اس طرح یہ ممکن ہو جائے گا کہ بعد کے زمانے میں ہر انسانی گروہ پیغام نبوت کی اہمیت کو سمجھے اور خود اپنے مسلمات کی روشنی میں اُس پر یقین کر سکے۔ اس کا ایک فائدہ فطری طور پر یہ ہوگا کہ بعد کے زمانے میں اس پیغام کو ماننے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان بھی زیادہ بڑھ جائے گا۔ قدیم معجزاتی دلیل اور جدید سائنسی دلیل دونوں میں یہ بات مشترک ہے کہ دونوں ہی استنباط (inference) کی سطح پر دینی عقائد کی دلیل فراہم کرتے ہیں۔ قدیم زمانے میں جب ایک پیغمبر حسّی معجزہ دکھاتا تھا تو ایسا نہیں ہوتا تھا کہ معجزہ ایک آئینہ ہو، جس میں پیغمبر کا اصل دعویٰ مشاہداتی طور پر نظر آنے لگے۔ جو کچھ ہوتا تھا، وہ یہ کہ معجزہ دیکھ کر مدعو یہ استنباط کر سکتا تھا کہ جب یہ شخص ایک ایسا واقعہ کر رہا ہے جس پر دوسرے انسان قادر نہیں، تو ضرور اس شخص کو خدا کی نصرت حاصل ہے۔

یہی معاملہ سائنسی دلیل کا بھی ہے۔ سائنسی دلیل میں ایسا نہیں ہوتا کہ پیش کردہ دلیل براہ راست معنوں میں اصل دعوے کا مظہراتی ثبوت بن جائے۔ یہاں بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ پیش کردہ دلیل بالواسطہ معنوں میں یہ موقع دیتی ہے کہ استنباطی طور پر وہ اصل دعوے کو قابل فہم اور قابل یقین بنادے۔ تاہم

‹ Previous page Next page › Contents of February 2013 All issues

Printed page