خبر نامه اسلامی مرکز - 220
الرسالہ، فروری ۲۰۱۳
نے اُن تمام ٹکڑوں کو اپنی اپنی جگہ جوڑنے کی کوشش کی۔ بہت محنت اور وقت کے بعد آخر کار میں اس پورے ورق کو مکمل طور پر جوڑنے میں کامیاب ہو گیا اور اب اسے پڑھنا شروع کیا۔ تمام عبارت انگریزی زبان میں تھی اور مضمون کا عنوان یہ تھا: ’Creation Plan of God‘۔ تمام عبارت پڑھنے اور سمجھنے کے بعد میری روح میں انقلاب جیسی کیفیت محسوس ہوئی اور میں تڑپ گیا کہ شاید مجھے میری منزل مل گئی۔ لیکن اس مضمون کے مصنف کے بارے میں کوئی جانکاری نہ تھی اور نہ ہی اُن کی کسی کتاب کے بارے میں مجھ کو معلومات حاصل تھی۔ آخر میں C P S International کا فون نمبر اور پتہ درج تھا۔ میں نے سی پی ایس (نئی دہلی) کو فون کیا۔ وہاں سے محترم حمید اللہ حمید بیروہ (کشمیر) سے رابطہ کرنے کی ہدایت ہوئی۔ میں نے محترم حمید اللہ حمید سے فون پر رابطہ کیا جن کے ساتھ پہلے سے میرا کوئی تعارف نہ تھا۔ انھوں نے مجھے آپ کی تصانیف ـــــ کتاب معرفت، تذکیر القرآن اور ماہ نامہ الرسالہ کی کاپیاں بھیجیں۔ مطالعے سے مجھے معرفت کیا ہے، اس کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی اور معرفت الہی کے درجے تک پہنچنے کا راستہ معلوم ہوا۔ اُسی دن سی میری روحانی کیفیت میں مکمل تبدیلی آگئی اور آج میں وہ انسان نہیں ہوں جو میں اب سے پہلے تھا۔ مجھے اپنی 62 سال کی عمر کا وقت بے کار ضائع ہو جانے کا احساس ہوا اور میں اس فکر میں ڈوب گیا کہ اب میری مغفرت کیسے ہوگی، اب کیا کروں۔ لیکن آپ کی کتب اور الرسالہ کے مطالعے سے اُمید ہوگئی کہ ابھی جو کچھ عمر کا حصہ باقی ہے، اس میں دعوت دین کا کام کرنے میں لگ جاؤں، تاکہ فلاح پا سکوں۔ بس ارادہ کر لیا ہے اور دعوت کا کام شروع کر دیا ہے۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ میرے حق میں اللہ سے دعا کریں کہ میں دعوت الی اللہ کے اس مشن میں ثابت قدم رہوں اور کامیاب ہو جاؤں۔ (محمد اقبال سوہل، پرلوت، ضلع رام بن، جموں وکشمیر) • I attended two days Dawah Meet held in New Delhi. Infact, I experienced anda learnt a lot from da'ees of islam. The lectures of Maulana Wahiduddin Khan and the tips given and experiences shared especially with Dawah Field Team, CPS (DFT) boosted me a lot and gave enthusiasm to work for dawah in future. Infact, this annual conference is of great importance for da'ees of the mission. (M Ismail Bhat, Kashmir)
• The entire Kashmir Dawah meet was such an inspiration that I feel I am re-born with a renewed understanding of my purpose in life. I was listening to the whole program. Everyone spoke from their heart for it reached our hearts. This is a sure sign of speaking from the heart. (Fathima Sarah, Centre for peace Bangalore)
25۔ مسٹر جگ پال سنگھ (ایم ایل اے، سہارن پور) کے یہاں 6 دسمبر 2012 کو اور ڈاکٹر آر پی شرما کے یہاں 7 دسمبر 2012 کو ان کے بیٹے کے شادی کی تقریب تھی۔ اس موقع پر اعلیٰ تعلیم یافتہ حضرات کو قرآن کا ترجمہ دیا گیا۔ مسٹر پٹلال (لیڈر آر ایس) ایس) کو قرآن کا ترجمہ دیا گیا تو انھوں نے کہا کہ قرآن مجھ کو 80 سال کی عمر میں ملا ہے۔ اگر پہلے مجھ کو قرآن مل گیا ہوتا تو قرآن پڑھ کر میں اسلام کے بارے میں اپنی رائے بناتا، نہ کہ مسلمانوں کو دیکھ کر۔ انھوں
‹ Previous page Next page › Contents of February 2013 All issues