استثنائی شخصیت
الرسالہ، مارچ ۲۰۱۴، صفحہ ۸۳
کیا ہے۔ فرانس کا مورخ ہنری پرین (Henri Pirenne) 1862 میں پیدا ہوا، اور 1935 میں اس کی وفات ہوئی۔ اس نے اسلام اور پیغمبر اسلام کے موضوع پر کئی کتابیں شائع کی ہیں۔ اُس نے لکھا ہے کہ— اسلام نے دینیا کا نقشہ بدل دیا۔ اس کے بعد روایتی دورِ تاریخ کا خاتمہ ہو گیا: Islam changed the face of the globe. The traditional order of history was overthrown. کار نبوت کا تسلسل پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے جو انقلاب آیا، اُس کے بعد یہ ممکن ہو گیا کہ پیغمبر کے بغیر کار نبوت کا تسلسل جاری رہے۔ پچھلے پیغمبروں کے زمانے میں ایسا ہوتا تھا کہ پیغمبر پر نازل ہونے والی وحی پیغمبر کے بعد محفوظ نہیں رہتی تھی، اس لیے بار بار خدا کی طرف سے پیغمبر بھیجے جاتے رہے۔ لیکن پیغمبر اسلام کے ذریعے یہ ہوا کہ آپ کے اوپر نازل ہونے والی وحی (قرآن) پوری طرح محفوظ ہوگئی۔ آپ کی زندگی بھی تاریخی طور پر مدوّن ہوگئی۔ اس لیے آپ کے بعد یہ ممکن ہو گیا کہ کوئی شخص جو گہرے طور پر پیغمبر کے مشن سے اپنے آپ کو وابستہ کرے، وہ اپنے زمانے میں پیغمبر کا نمائندہ بن جائے۔
یہی بات حدیثِ رسول میں اس طرح بتائی گئی ہے: العلماء ورثة الأنبياء (ابو داؤد، رقم الحدیث: 3641) یعنی علما انبیا کے وارث ہیں۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے دین خداوندی کے تمام اجزا محفوظ ہو گئے، جو دن پہلے زندہ شخصیتوں کی سطح پر ہوتا تھا، وہ اب مستند کتابوں کی شکل میں محفوظ ہو گیا، اس طرح امت کی بعد کی نسلوں میں اٹھنے والے افراد کے لیے یہ ممکن ہو گیا کہ وہ کار نبوت کا تسلسل دوبارہ زندہ حالت میں جاری کر سکیں:
Without being a prophet, one can play the prophetic role. خالق کا تخلیقی پلان یہ ہر انسان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ وہ جانے کہ پیدا کرنے والے نے اُس کو کس لیے
‹ Previous page Next page › Contents of March 2014 All issues