Al-Risala · April 2014 · page 37

استبدال قوم

الرسالہ، اپریل ۲۰۱۴، صفحہ ۳۷

اسمارٹ فون پر ڈال رہے ہیں۔ اس دریافت نے ایک نئے دعوتی امکان کو واقعہ بنا دیا ہے۔ اب یہ ممکن ہوگیا ہے کہ قرآن کے ترجمے مختلف زبانوں میں تیار کیے جائے۔ یہ ترجمے ایسی زبان میں ہوں جو قاری کے لیے بہ آسانی قابل فہم ہوں۔ پھر قرآن کے ان ترجموں کو انٹرنیٹ پر ڈال دیا جائے اس کے بعد زمین پر بسنے والے ہر انسان کے لیے یہ ممکن ہوجائے گا کہ وہ اپنی جیب سے اسمارٹ فون نکالے اور اس کے ایک سوئچ کو ٹچ کرے اور پورے قرآن کا ترجمہ اس کی اپنی قابل فہم زبان میں اس کے سامنے آجائے-دعوت دعوت کا یہ عالمی ذریعہ آج مغربی سائنس کی بنا پر عملاً ایک واقعہ بن چکا ہے۔ غالباً دور آخر کا یہی وہ دعوتی امکان ہے جس کا ذکر بطور پیشین گوئی ایک حدیث رسول (لايبقى على ظهر الأرض بيت مدر ولا وبر إلا أدخله الله كلمة الإسلام بعز عزيز وذل ذليل) میں کیا گیا ہے۔ اس حدیث میں 'کلمہ اسلام' سے مراد قرآن ہے۔ یہ ایک قابل غور بات ہے کہ حدیث میں إدخال الكلمة في كل القلوب' کا لفظ نہیں آیا ہے، بلکہ حدیث میں إدخال الكلمة في كل البيوت' کا لفظ آیا ہے۔ اس کا مطلب واضح طور پر یہ ہے کہ ایسا نہیں ہوگا کہ کرۂ ارض پر بسنے والے تمام لوگ اسلام میں داخل ہوجائیں، بلکہ جو واقعہ ہوگا، وہ یہ کہ ہر چھوٹے بڑے گھر میں جہاں کوئی انسان رہتا ہے، وہاں قرآن داخل ہوجائے گا، خواہ انسان چاہے یا نہ چاہے۔ مذکورہ حدیث کے آخر میں عزت اور ذلت کے الفاظ اپنے لفظی معنی میں نہیں ہیں، بلکہ وہ اسی معنی میں ہیں کہ آدمی چاہے یا نہ چاہے، ہر حال میں ایسا ہوگا کہ خدا کا کلام اس کے گھر میں داخل ہوجائے گا انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون کی ایجاد کے بعد یہی واقعہ اپنی کامل صورت میں عملاً ظہور میں آگیا ہے۔ (2014)

ادارۂ المورد (لاہور، پاکستان) کی اردو اور انگریزی مطبوعات (میزان، برہان، البیان، وغیرہ) گڈ ورڈ بکس میں دستیاب ہیں۔ ان کو یہاں سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

صدر اسلامی مرکز کے ویڈیو لیکچرز حسب ذیل ویب سائٹ پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں: http://www.meezan.tv

‹ Previous page Next page › Contents of April 2014 All issues

Printed page