But where does Allah get all these powers from?
الرسالہ، اپریل ۲۰۱۴، صفحہ ۵۴
خبر نامہ اسلامی مرکز - 226
1- عثمانیہ یونی ورسٹی (حیدر آباد) میں حسب ذیل موضوع کے تحت 29-28 نومبر 2013 کو ایک سیمنار ہوا: Building Peace Through Earning And Understanding A Buddhist initiative of dialogue with Hinduism and with Islam Organised jointly by World Buddhist Culture Trust and OUCIP اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے دہلی سے سی پی ایس کے 9 ممبران کے ساتھ اس میں شرکت کی۔ اس موقع پر عثمانیہ یونی ورسٹی میں قارئین الرسالہ کی طرف سے ایک چار روزہ (30-27 نومبر 2013) حیدر آباد دعوه میٹ (Dawah Meet) کی گئی۔ اس دعوہ میٹ میں الرسالہ سے وابستہ ساؤتھ انڈیا کے تقریباً 65 ایکٹیو ممبران شریک ہوئے۔ بعض دوسرے مقامات کے کچھ لوگوں نے بھی اس میں شرکت کی۔ ان لوگوں نے اپنے قیام و طعام کا انتظام عثمانیہ یونی ورسٹی ہی کے گیسٹ ہاؤس میں کیا تھا۔ اس موقع پر دعوت اور تربیت کے موضوع پر صدر اسلامی مرکز کے کئی پروگرام ہوئے۔ اس کے علاوہ حاضرین نے اپنے تاثرات بیان کیے اور دعوہ ورک کی پلاننگ کی۔ اس دعوہ میٹ کو عمری برادران نے حیدر آباد کی مقامی ٹیم کے تعاون سے آرگنائز کیا تھا۔
2- ممبئی (باندر اگُرلا کا مپلیکس) میں 29 نومبر 2013 سے 3 دسمبر 2014 کے درمیان ایک نیشنل بک فیر منعقد ہوا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے بھی اپنا اسٹال لگایا۔ یہاں اسٹال کا انتظام مسٹر احمد خان نے سنبھالا۔ 3- مسٹر سراج الدین قریشی کی طرف سے 30 نومبر 2013 کو وجے واڑہ (آندھرا پر دیش) میں واقع اُن کے دو ہوٹلوں میں قرآن کے انگریزی ترجمے کے نسخے رکھے گئے ۔ ہوٹل سورن پیلیس کے 50 روم میں ، اور ہوٹل گیٹ وے میں 108 نسخے رکھے گئے۔
4- مہاراشٹر یہ اسٹیٹ اردو اکادمی کی طرف سے دسمبر 2013 میں انڈیا کی 100 مختلف اردو اکیڈمی اور ادبی اداروں کے نام پر ایک سال کے لیے ماہ نامہ الرسالہ جاری کیا گیا۔
5- حیدر آباد کے این ٹی آر اسٹیڈیم میں 7-15 دسمبر 2013 کو ایک نیشنل بک فیر ہوا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس نے بھی اپنا اسٹال لگایا۔ یہاں اسٹال کا انتظام مسٹر محمد احمد خان نے سنبھالا۔ اس کے علاوہ، الرسالہ سے وابستہ مقامی ٹیم کے ممبران نے دعوتی لٹریچر کی تقسیم میں اپنا خصوصی تعاون دیا۔
6- سویڈن کی امیا یونی ورسٹی کے ایک ریسرچ اسکالر مسٹر ماتیاس (Mattias Dahlkvist) نے 7 دسمبر 2013 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو اسلام اور امن کے موضوع پر تھا۔ 7- پٹنہ (بہار) کے شری کرشنا میموریل ہال میں 15 دسمبر 2013 کو فیوچر پاور (Future Power) کے موضوع پر ایک انٹر نیشنل سیمنار ہوا۔ اس سلسلے میں پروگرام کے دوسرے دن (16 دسمبر 2013) کو یہاں ایک خصوصی
‹ Previous page Next page › Contents of April 2014 All issues