Al-Risala · May 2014 · page

So that a generation may arise which is

الرسالہ، مئی ۲۰۱۴

ان کے اندر چیزوں کو عقل (reason) کے معیار پر جانچنے کا مزاج پیدا ہو گیا، وغیرہ۔ یہ تمام چیزیں عین دین حق کے موافق تھیں، کیوں کہ دین حق انسانی فطرت کے عین مطابق ہے، عقل کی کسوٹی پر پورا اترتا ہے۔ دین حق کے راستے میں اگر کوئی چیز رکاوٹ ہے تو وہ صرف متعصبانہ طرز فکر ہے۔ کسی بھی طریقے سے اگر متعصبانہ طرز فکر کو ختم کر دیا جائے تو دین حق اور انسان کے درمیان حائل فکری دیوار اپنے آپ منہدم ہو جائے گی۔ اس کے بعد انسان اس قابل ہو جائے گا کہ وہ حقیقت کو اس کی بے آمیز صورت میں دیکھ سکے۔

انگریزی تعلیم یا سیکولر تعلیم کے ذریعے یہی واقعہ پیش آیا۔ اس تعلیم کے ذریعے بہت سے نوجوان اس قابل ہو گئے کہ وہ حقیقت کو دریافت کر کے اس کو قبول کر لیں۔ موجودہ زمانے میں اس طرح کی مثالیں ہر مقام پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ قدیم زمانہ قیاسی استدلال کا زمانہ تھا۔ موجودہ زمانہ سائنسی استدلال کا زمانہ ہے۔ آج کے انسان کے مائنڈ کو ایڈریس کرنے کے لیے سائنسی استدلال کی ضرورت ہے۔ انگریزی تعلیم نے اسی دروازے کو کھولا تھا۔

صحیح طریقہ یہ ہے کہ جب بھی کوئی نئی صورت حال پیش آئے تو اگر چہ وہ بظاہر عُسر دکھائی دیتی ہو تب بھی آپ اس کے اندر یسر تلاش کریں۔ ہر نئی صورت حال ہمیشہ نئے مواقع کو لاتی ہے۔ ایسی حالت میں اصل کام صرف یہ ہے کہ مواقع کو دریافت کر کے ان کو اپنے حق میں استعمال کیا جائے۔ گڈ ورڈ بکس کی تمام مطبوعات، ماہنامہ الرسالہ اور دعوتی لٹریچر حسب ذیل پتے پر دستیاب ہیں: Goodword Books, Chennai 324, Triplicane High Road, Triplicane, Chennai-600005 Tel+,9144-4352-4599, Mob+,91-9790853944, 9600105558 email: chennaigoodword@gmail.com Goodword Books, Hyderabad 2-48/182, Plot No. 182, Street No. 22, Telecom Nagar Colony, Gachi Bawli, Hyderabad-500032 Mob. 9448651644, email: hyd.goodword@gmail.com

‹ Previous page Next page › Contents of May 2014 All issues

Printed page