جنت کی دنیا
الرسالہ، جنوری ۲۰۱۴
جنت کی دنیا
جنت کیا ہے، قرآن کے مطابق، جنت وہ وسیع دنیا ہے جس کا کیمپس پوری کائنات کے برابر ہوگا۔ جنت وہ معیاری جگہ ہے جہاں تمام محدودیتیں (limitations) اور نامواقف اسباب (disadvantages) ختم ہو جائیں گے۔ جنت وہ جگہ ہے جہاں انسان اس قابل ہوگا کہ وہ زمان ومکاں سے ماورا چیزوں کا احاطہ کر سکے۔ جنت وہ جگہ ہے جہاں انسان براہ راست طور پر اللہ رب العالمین کو دیکھے گا اور اس سے کلام کرے گا۔ جنت وہ جگہ ہے جہاں انسان کی نگاہ پوری انسانی تاریخ کا احاطہ کر سکے گی۔ جنت وہ جگہ ہے جہاں پوری تاریخ کے تمام منتخب بندے یکجا کیے جائیں گے۔ جنت وہ جگہ ہے جہاں انسان کے لیے ممکن ہوگا کہ وہ اعلی معیاری مناظر کا مشاہدہ کرے، وہ اعلی معیاری نغموں کو سنے، وہ اعلی معیاری ذائقوں کا ٹیسٹ لے سکے۔ جنت وہ جگہ ہے جہاں انسان کا لامحدود دماغ انفولڈ (unfold) ہوگا۔ جنت وہ جگہ ہے جہاں آلاء اللہ اور کلمات اللہ کو قلم بند کیا جائے گا۔ جنت وہ جگہ ہے جہاں انسان کو کامل معنوں میں فل فل مینٹ لے گا۔ جنت وہ جگہ ہے جہاں انسان کو اللہ کی قربت حاصل ہوگی۔ جنت وہ جگہ ہے جہاں ہر قسم کی اعلی سرگرمیاں موجود ہوں گی، لیکن یہ تمام سرگرمیاں معیاری معنوں میں پر مسرت سرگرمیاں (joyful activities) ہوں گی، وغیرہ۔ جنتی شخصیت اس طرح کی معیاری دنیا (perfect world) میں قیام کے لیے اعلیٰ ترین سطح کے تیار افراد درکار ہیں۔ صرف اعلی سطح کی تیار شدہ شخصیت ہی اس قابل ہے کہ اس کو جنت جیسی دنیا میں جگہ ملے۔ موجودہ دنیا اِسی قسم کی اعلیٰ شخصیتوں کے بننے کا مقام ہے۔ اس قسم کی اعلی شخصیت کسی کو پیدائشی طور پر نہیں ملتی۔ یہ ہر انسان کا اپنا کام ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنے آپ کو باشعور بنائے اور پھر پورے اہتمام کے ساتھ وہ اپنے اندر اس قسم کے انسان کی تشکیل کرے۔
مذکورہ قسم کی جنتی شخصیت بلاشبہ صرف ایک صاحب ایمان کے اندر بنتی ہے، مگر صاحب ایمان سے مراد وہ شخص ہے جس کو معرفت کے درجے میں ایمان حاصل ہو، وہ اپنے اندر اتنا زیادہ تخلیقی فکر
‹ Previous page Next page › Contents of January 2014 All issues