مبنی بر فرد منصوبہ تخلیق
الرسالہ، جولائی ۲۰۱۴، صفحہ ۹
نظر آتے ہیں۔ انسانی سرگرمیوں کا عمل بالائے سطح (surface) پر ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں، خالق کے منصوبے کا عمل زیرِ سطح (underneath) جاری رہتا ہے۔ انسانی آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے یہی صورت قابلِ عمل تھی، اس لیے خالق نے اُس کو اختیار فرمایا۔ اس فرق کی بنا پر خالق کے منصوبے کو سمجھنے کے لیے گہری بصیرت درکار ہے۔ خالق کے منصوبے کو وہی لوگ دریافت کر سکتے ہیں جو انسانی تاریخ کو مجموعہ کی نسبت سے دیکھنے کے، بجائے فرد کی نسبت سے دیکھیں، جو تاریخ کے بظاہر منفی جنگل میں چھپے ہوئے مثبت اجزا کو دریافت کر سکیں۔ تاریخ کا مطالعہ خود اپنے ذہنی مفروضات کی روشنی میں کیا جائے تو مطالعہ کرنے والے کو مایوسی اور کنفیوزن کے سوا کچھ اور نہیں ملے گا، لیکن اگر مطالعہ کرنے والا ایسا کرے کہ وہ خالق کے تخلیقی منصوبے کو اپنا رہنما بنا کر تاریخ کو دیکھے تو وہ پائے گا کہ تاریخ میں ایک بامعنی منصوبہ (meaningful planning) موجود ہے۔ بظاہر مفسد (corrupt) بھیڑ کے درمیان افراد کی سطح پر مطلوب شخصیتیں اُسی طرح موجود ہیں جیسے خاردار جھاڑیوں کے درمیان جابجا خوب صورت پھول۔ اسی دریافت کا نام معرفت ہے۔ اسی معرفت کی بنیاد پر وہ کیر کٹر بنتے ہیں جو اللہ کے یہاں سچائی کی سیٹ (54:55) پر جگہ پانے کے مستحق ہیں۔ معرفت دنیا کی نسبت سے، ایک دریافت ہے اور آخرت کی نسبت سے، اللہ کا ابدی انعام۔
چنئی اور حیدر آباد میں گڈ ورڈ (Goodword) کے بک اسٹور قائم ہو گئے ہیں، پتہ درج ذیل ہے: Goodword Books, Chennai 324,Triplicane High Road, Triplicane, Chennai-600005 Tel+.9144-4352-4599, Mob+.91-9790853944, 9600105558 email: chennaigoodword@gmail.com Goodword Books, Hyderabad 2-48/182,Plot No. 182, Street No. 22, Telecom Nagar Colony, Gachi Bawli, Hyderabad-500032 Mob. 9448651644, email: hyd.goodword@gmail.com
‹ Previous page Next page › Contents of July 2014 All issues