Al-Risala · September 2014 · page 36

National Medical IGNOU Community College

الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۴، صفحہ ۳۶

ختم ہو جاتا ہے۔ عقلی طریق مطالعہ، اسلام کے مطالعے کے لیے بھی اتنا ہی مفید بن جاتا ہے جتنا کہ دوسرے علوم کے لیے۔

اسلام کے عقائد کا تعلق عالم غیب (unseen world) سے ہے، اس لیے بظاہر وہ عقلی مطالعے سے باہر کی چیز معلوم ہوتا ہے، لیکن استنباط کو مستند طریق مطالعہ ماننے کے بعد یہ فرق باقی نہیں رہتا۔ مثال کے طور پر وحی (revelation) کو لیجیے۔ اسلام کے مطابق، قرآن وحی پر مبنی ایک کتاب ہے۔ وحی مشاہدے سے باہر کی چیز ہے، اس بنا پر بیسویں صدی کے نصف اول تک یہ سمجھا جاتا تھا کہ قرآن صرف ایک عقیدے کی کتاب ہے، اس کی صداقت کو عقلی بنیاد پر ثابت نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن اب جب کہ استنباطی استدلال کو مستند استدلال سمجھا جا چکا ہے، اب اصولی طور پر یہ فرق باقی نہیں رہا۔ قرآن میں ایسے بیانات موجود ہیں جو استنباطی اصول کے مطابق، یہ ثابت کرتے ہیں کہ قرآن کا تعلق ایک ایسے ماخذ (source) سے ہے جو انسانی علم سے ماورا اپنا وجود رکھتا ہے۔ اس معاملے کی ایک مثال وہ ہے جو قدیم مصر کے فرعون (Pharaoh Ramesses II) کے جسم سے تعلق رکھتا ہے۔ (تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: راقم الحروف کی کتاب ’’عظمتِ قرآن‘‘) سہارن پور (یوپی) میں مولانا وحید الدین خاں کی اردو، ہندی اور انگریزی کتابیں، قرآن مجید کے ترجمے، دعوتی لٹریچر اور ماہ نامہ الرسالہ حسب ذیل پتے پر دستیاب ہیں: Dr. M. Aslam Khan (Principal)

National Medical IGNOU Community College

38 Ayodhyapuram Mahipura Dehradun Road, Saharanpur, U.P. www.nmicc.com, dr_aslm@rediff.com, +919997153735 بنگلور میں مولانا وحید الدین خاں کی اردو، ہندی اور انگریزی کتابیں، قرآن مجید کے ترجمے، دعوتی لٹریچر اور ماہ نامہ الرسالہ حسب ذیل پتے پر دستیاب ہیں: Centre for Peace, Bangalore Tel. 080-22118978, Mob. 09060511653 Email.: thecentreforpeace@gmail.com

‹ Previous page Next page › Contents of September 2014 All issues

Printed page