گڈ ورڈ بکس (Goodword Books) میں رسالہ مطبوعات کے
الرسالہ، جنوری ۲۰۱۴
سیاسی طور پر کس کے قبضے میں ہو۔ اس کے برعکس، آپ نے یہ کیا کہ صورت موجودہ (statusquo) کو تسلیم کرتے ہوئے دعوت الی اللہ کا کام شروع کر دیا۔ کشمیریوں کو بھی اسی نہج پر کام کرنا ہے۔ کشمیریوں کو یہ کرنا ہے کہ جموں و کشمیر میں جو سیاسی اسٹیٹس کو (political statusquo) بن گیا ہے، وہ اُس سے ٹکراؤ نہ کریں، بلکہ اس کو تسلیم کرتے ہوئے وہ اپنی ساری کوشش پر امن دعوت الی اللہ کے کام میں لگا دیں۔ یہی وہ سنت ہے جو عربوں کو فلسطین میں اختیار کرنا ہے۔ فلسطین میں عربوں کے کرنے کا واحد کام یہ ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف اپنی متشددانہ تحریک کو مکمل طور پر ختم کر دیں۔ وہ یک طرفہ طور پر ٹکراؤ کی پالیسی کو چھوڑ دیں اور اپنی ساری طاقت پر امن دعوت میں لگا دیں۔ فلسطین میں دعوت الی اللہ کے عظیم مواقع ہیں، اسرائیل کے درمیان بھی اور سیاحوں (tourists) کے درمیان بھی جو دنیا بھر سے بکثرت روزانہ فلسطین کے علاقے میں آتے ہیں۔
دعوت الی اللہ کا کام اہل ایمان کا اصل مشن ہے۔ اسی مشن کی ادائیگی پر اُن کو اللہ کی نصرتیں حاصل ہوں گی۔ موجودہ زمانے کے مسلمان جن چیزوں کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں، اُس مسئلے کا حل اللہ کی نصرت کے ذریعے ممکن ہے، نہ کہ محض ذاتی کوشش کے ذریعے، اور اللہ کی نصرت صرف اُن لوگوں کو ملتی ہے جو دعوت الی اللہ کا کام کریں۔ یہی وہ حقیقت ہے جس کو قرآن کی اس آیت میں بتایا گیا ہے: وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ (22:40)۔
ادارۂ المورد (لاہور، پاکستان) کی اردو اور انگریزی مطبوعات (میزان، البیان، وغیرہ) گڈ ورڈ بکس میں دستیاب ہیں۔ ان کو یہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
گڈ ورڈ بکس (Goodword Books) میں رسالہ مطبوعات کے
علاوہ، اردو، عربی اور انگریزی زبان میں ملک اور بیرونِ ملک کے مختلف اداروں کی علمی اور فکری مطبوعات بھی دستیاب ہیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 2014 All issues