Al-Risala · January 2014 · page

گڈ ورڈ بکس (Goodword Books) میں رسالہ مطبوعات کے

الرسالہ، جنوری ۲۰۱۴

خبرنامہ اسلامی مرکز — 225

1۔ گڈورڈ بکس اور سی پی ایس انٹرنیشنل (نئی دہلی) کے تعاون سے ہندوستان اور ہندوستان سے باہر کے ملکوں میں خاص طور پر انگریزی ترجمہ قرآن کے ذریعے دعوتی کام جاری ہے۔ ہمارے ساتھی مختلف مقامات پر ترجمہ قرآن کی توسیع واشاعت کا کام کر رہے ہیں۔ مثلاً اس سلسلے میں 30 اگست 2013 کو ترکی (استنبول) کی سلطان احمد اور رستم پاشا مسجد کو دہلی سے انگریزی ترجمہ قرآن کی دس ہزار کا پیاں بھیجی گئیں۔

2۔ ٹائمس آف انڈیا (نئی دہلی) کے علاوہ دوسرے انگریزی اخبار و جرائد میں صدر اسلامی مرکز کے مضامین اور انٹرویو مسلسل شائع ہو رہے ہیں۔ اس کی تفصیل یہاں درج کی جاتی ہے۔

What Went Wrong with Muslims? Sep. 2, 2013 (www.tehelka.com)

Islamophobia or Muslim-Phobia, Sep. 16, 2013 (www.newageislam.com)

Violent Conflicts in the Muslim World, Nov. 16, 2013 (www.pakistanchristianpost.com)

3۔ فلپائن کے دارالسلطنت منیلا (Manila) میں 11-15 ستمبر 2013 کے دوران ایک انٹرنیشنل بک فیر ہوا۔ گڈورڈ بکس نے بھی اس میں شرکت کی۔ یہاں بڑے پیمانے پر دعوتی کام ہوا اور لوگوں کو What is " "?Islam اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ اس بک فیر کی تفصیلی روداد کے لیے ملاحظہ ہو: http://archive.org/download/RoleOfUmmahIseptember222013 4۔ کرناٹک اردو اکادمی (بنگلور) میں 22-14 ستمبر 2013 کے دوران ایک نیشنل بک فیر ہوا۔ گڈورڈ بکس نے اس میں حصہ لیا۔ اسٹال کا انتظام مسٹر فرقان نے سنبھالا۔ یہاں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے لٹریچر حاصل کیا۔ 5۔ سہارن پور میں ہمارے ساتھی مختلف انداز سے دعوتی کام کر رہے ہیں۔ مثلاً 15 ستمبر 2013 کو مقامی ٹیم نے ہندی روزنامہ دینک جاگرن میں پیس ہال سے مفت ترجمہ قرآن حاصل کرنے کا اشتہار دیا۔ اس کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں کی ڈمانڈ شروع ہو گئی۔ چناں چہ یہاں سے براہ راست ترجمہ قرآن حاصل کرنے کے علاوہ بذریعہ ڈاک بھی لوگوں کو ترجمہ قرآن اور دعوتی لٹریچر روانہ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح 20 ستمبر 2013 کو مقامی ٹیم کے ممبران نے سہارن پور شہر میں انٹریکشن کا ایک پروگرام بنایا۔ اس کے تحت انھوں نے مختلف مقامات پر لوگوں سے مل کر اسلام کا تعارف پیش کیا۔ اسی طرح سہارن پور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 5-4 کے اسٹال پر قرآن کے ہندی اور انگریزی تراجم برائے فروخت فراہم کئے گئے۔ سہارن پور میں ’’ آہو جا بک ڈپو‘‘ سے بھی قرآن کا ترجمہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 6۔ اشوکا ہوٹل (نئی دہلی) میں 23 ستمبر 2013 کو ہیلتھ اور میڈیکل ٹورزم (Health and Medical Tourism) کے موضوع پر ایک انٹرنیشنل کانفرنس ہوئی۔ اس کی دعوت پر ہمارے ساتھیوں نے اس میں شرکت کی۔ اس موقع پر سی پی ایس کی دعوہ فیلڈ ٹیم (DFT) کے ممبران نے کانفرنس میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے ڈیلی گیٹس سے ملاقات کر کے ان کو دعوتی لٹریچر دیا ۔ ترجمہ قرآن ، آئڈیالوجی آف پیس ، وغیرہ۔ اسی طرح ہوٹل کے تھرڈ فلور پر اینڈ چائنا

‹ Previous page Next page › Contents of January 2014 All issues

Printed page