Al-Risala · November 2014 · page 6

کشمیر بیداری

الرسالہ، نومبر ۲۰۱۴، صفحہ ۶

صورت میں تمھارے پاس موجود ہے۔ اس طرح کشمیر عملاً ایک مڈولینڈ بن گیا ہے۔ مذکورہ پہلوؤں نے کشمیر کو مسلم دنیا میں ایک امتیازی خطے کی حیثیت دے دی ہے۔ کشمیر میں خدا کے خاص منصوبے کے تحت بے شمار دعوتی اسباب جمع ہو گئے ہیں ۔ دنیا کشمیر کو جنت نظیر (Paradise on Earth) کہتی ہے، انڈیا اس کو اپنا تاج (Crown) بتاتا ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ کشمیر خدا کی جنت کے تعارف کا ایک خصوصی مقام ہے۔

عظیم دعوتی مواقع کے پس منظر میں یہ کہنا یقیناً درست ہو گا کہ اس دور میں کشمیر کو اللہ کی طرف سے بلا تمثیل وہ رول ملا ہے، جو دور اول میں مدینہ کو ملا تھا۔ اس دعوتی امکان (Dawah opportunity) کو استعمال نہ کرنا بلا شبہ ایک مجرمانہ فعل ہوگا۔ اللہ نے کشمیریوں کے لیے دعوت کا عظیم رول مقدر کر دیا ہے جس وقت وہ اپنے حقیقی رول کو دریافت کریں گے، اور وہ اس کے لیے اٹھ کھڑے ہوں گے تو وہ وقت کی ایک بریکنگ نیوز (breaking news) ہوگی۔ عین ممکن ہے کہ کشمیریوں کا یہ عمل موجودہ زمانے میں اسلام اور مسلمانوں کی ایک نئی تاریخ کا آغاز بن جائے۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 2014 All issues

Printed page