Al-Risala · December 2014 · page 42

شکایت کا نقصان

الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۴، صفحہ ۴۲

اسپرٹ آف اسلام الرساله مشن کا انگریزی ترجمان الرساله مشن کا انگریزی ترجمان اسپرٹ آف اسلام (Spirit of Islam) کے نام سے بنگلور سے نکل رہا ہے۔ یہ ماہ نامہ جنوری 2013 سے شائع کیا جا رہا ہے۔ وہ ہر اعتبار سے ایک معیاری میگزین ہے۔ انگریزی زبان کی حیثیت انٹرنیشنل زبان کی ہے۔ یہ بے حد ضروری ہے کہ الرسالہ مشن کے پرامن افکار کو انگریزی داں طبقہ میں وسیع پیمانہ پر پھیلایا جائے ۔ یہ بلا شبہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس مقصد کے حصول کا طریقہ یہ ہے کہ الرسالہ مشن سے وابستہ ہر فرد اسپرٹ آف اسلام کی ایجنسی لے، حتی کہ جو لوگ انگریزی نہ جانتے ہوں وہ بھی اسپرٹ آف اسلام کی ایجنسی ضرور لیں، اور اس کو انگریزی داں طبقہ تک پھیلائیں۔ انگریزی داں طبقہ، وقت کا کار فرما طبقہ ہے۔ الرسالہ کے پرامن مشن سے اس کو واقف کرانا لازمی طور پر ضروری ہے۔

اس کی عملی صورت یہ ہے کہ الرسالہ مشن سے وابستہ ہر فرد اسپرٹ آف اسلام کی ایجنسی لے۔ ایجنسی کے لیے کم سے کم تعداد دس شمارہ کی ہے، زیادہ تعداد کی کوئی حد نہیں۔ ایجنسی لینے والے کے نام اسپرٹ آف اسلام کی مقرر تعداد بذریعہ وی پی روانہ ہوگی۔ صاحب ایجنسی کو یہ کرنا ہے کہ وہ ان شماروں کو اپنے قریبی حلقہ میں بذریعہ قیمت لوگوں تک پہنچائیں۔ صاحب استطاعت افراد اس ماہنامہ کو فری تقسیم کر سکتے ہیں۔ اسپرٹ آف اسلام کی ایجنسی لینا، اپنے آپ کو اس دعوتی مشن میں شریک کرنا ہے، جو وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 2014 All issues

Printed page