Al-Risala · February 2014 · page 21

War and Peace, by Leo Tolstoy—1865

الرسالہ، فروری ۲۰۱۴، صفحہ ۲۱

یعنی اُس وقت رسول کی حیثیت جماعتِ مسلمین کے نمائندہ کی تھی۔ گویا اس آیت میں رسول کو خطاب کرتے ہوئے پوری جماعتِ مسلمین کو مخاطب بنایا گیا ہے۔ بہ اعتبارِ حقیقت، اس سے مراد اُس وقت کے اہلِ ایمان کی پوری جماعت ہے۔ اس تفسیر کا ایک قرینہ یہ ہے کہ قرآن میں اس معاملے کو ’إنا فتحنا لك‘ کے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے، حالاں کہ یہ ایک معلوم حقیقت ہے کہ یہ فتح پیغمبرِ اسلام کی شخصی فتح نہ تھی، وہ اس وقت کی تمام جماعتِ مومنین کی اجتماعی فتح تھی۔ اس کا دوسرا قرینہ یہ ہے کہ آگے اسی سورہ کی آیت نمبر 5 میں جمع کے الفاظ آئے ہیں۔ (48:8)

اس آیت میں اتمامِ نعمت سے مراد وہ چیز نہیں ہے جس کو دوسرے مقام پر اکمالِ دین (6:3) کہا گیا ہے۔ سورہ الفتح میں اتمامِ نعمت سے مراد وہ حکیمانہ تدبیر ہے جس کی تلقین حدیبیہ کے معاملے میں اللہ کی طرف سے کی گئی تھی۔ آگے فرمایا کہ ’ويهديك صراطا مستقيما‘۔ اس آیت میں صراطِ مستقیم کا لفظ ایک مختلف معنی میں آیا ہے۔ سورہ الفاتحہ میں صراطِ مستقیم سے مراد انفرادی صراطِ مستقیم ہے اور سورہ الفتح میں صراطِ مستقیم سے مراد اجتماعی صراطِ مستقیم۔ آخر میں فرمایا کہ: ’وينصرك الله نصرا عزيزا‘۔ اس آیت میں نصرِ عزیز سے مراد عام فتح نہیں ہے، بلکہ اس سے مراد وہ فتح ہے جو مکمل طور پر پُرامن تدبیر کے ذریعے حاصل ہو، جیسا کہ معاہدہ حدیبیہ کے بعد پیش آیا، نصرِ عزیز کا یہ مفہوم قرآن کی سورہ النصر (110) سے مزید واضح ہوتا ہے۔ اس سورہ میں ’نصر اللہ‘ کا لفظ آیا ہے۔ یہ نصراللہ (خدائی فتح) کس طرح حاصل ہوئی ۔ واضح طور پر وہ اُس پُرامن تدبیرِ حکمت کے ذریعے حاصل ہوئی جو معاہدہ حدیبیہ کے وقت اختیار کی گئی تھی۔ حدیبیہ کلچر معاہدہ حدیبیہ سادہ طور پر صرف ایک معاہدہ نہ تھا۔ معاہدہ حدیبیہ کے ذریعے انسان کے اوپر ایک عظیم حکمت (wisdom) کو کھولا گیا، یعنی یہ حکمت کہ اجتماعی زندگی میں کامیابی کا طریقہ کیا ہے۔ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں 2 ہجری میں بدر کی لڑائی پیش آئی۔ اس لڑائی میں اہلِ ایمان کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی، لیکن اس کے صرف ایک سال بعد احد کی لڑائی پیش آئی۔ اس لڑائی میں فریق ثانی نے زبردست کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے لڑائی کے میدان میں اہلِ ایمان کے

‹ Previous page Next page › Contents of February 2014 All issues

Printed page