ایک حدیث کی وضاحت
الرسالہ، اپریل ۲۰۱۵، صفحہ ۱۲
جماعت تک۔ اس کو نہ ظالم کا ظلم روکے گا اور نہ عادل کا عدل۔
حدیث کے الفاظ پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں جہاد سے مراد جہاد بالقرآن ہے نہ کہ جہاد بالسيف۔ حدیث کے الفاظ بتاتے ہیں کہ یہ جہاد پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گا۔ یہ کون سا جہاد تھا جو کہ پیغمبر اسلام کی بعثت کے بعد شروع ہوا۔ جیسا کہ معلوم ہے، بعثت کے بعد پیغمبر اسلام تیرہ سال تک مکہ میں رہے۔ اس دوران آپ نے کوئی جہاد بالسيف نہیں کیا۔ آپ نے جو کچھ کیا، وہ صرف یہ تھا کہ آپ اہل مکہ کے درمیان پر امن طور پر قرآن کا پیغام پھیلاتے رہے۔ دوسری بات یہ کہ حدیث میں بتایا گیا ہے کہ عادل حاکم کا زمانہ ہو تب بھی جہاد کا یہ عمل جاری رہے گا۔ ظاہر ہے کہ اس سے مراد جہاد بالسيف نہیں ہو سکتا، کیوں کہ عادل حاکم کے خلاف جہاد ایک فساد کا عمل ہوگا نہ کہ جہاد کا۔ اس سے مراد لازمی طور پر جہاد بالقرآن ہے، یعنی پر امن دعوتی عمل۔ پر امن دعوتی عمل ایک ایسا کام ہے، جس کا تعلق ظالم حکمران یا عادل حکمران سے نہیں ہے۔ دعوتی عمل کا مقصد ہے ہر پیدا ہونے والے عورت اور مرد تک اللہ کا پیغام پہنچانا۔ یہ مکمل طور پر ایک پر امن عمل ہے جو ہر دور میں بلا انقطاع جاری رہے گا۔ جہاد کا لفظی مطلب کوشش کرنا (to strive) ہے۔ اصلاً جہاد کا لفظ پر امن کوشش کے لئے بولا جاتا ہے۔ مثلاً حدیث میں آیا ہے: المجاهد من جاهد نفسه في طاعة الله (مسند احمد، رقم الحديث: 23958)۔ یعنی جہاد کرنے والا وہ ہے جو اپنے نفس سے اللہ کی اطاعت میں جہاد کرے۔ اس روایت کے مطابق جہاد ایک ایسا عمل ہے جو خود اپنے نفس کے خلاف ہوتا ہے۔ ظاہر ہے کہ اپنے نفس کے خلاف جو جہاد کیا جائے گا وہ صرف پر امن جہاد ہوگا، یعنی اپنے نفس کا محاسبہ کرنا، اپنی خواہشوں کو کنٹرول کرنا۔ حقیقت یہ ہے کہ قرآن میں جہاد کا لفظ دعوت الی اللہ کے لئے آیا ہے، یعنی دعوتی مشن کے لئے پر امن جد و جہد۔ دعوتی مشن ایک مستقل مشن ہے۔ وہ مختلف انداز میں اور مختلف طریقوں سے ہر دور میں جاری رہتا ہے۔ مثلاً دنیا کی ہر زبان میں قرآن کے ترجموں کی اشاعت، ہر زمانے کے تقاضوں کے مطابق اسلامی لٹریچر تیار کر کے اس کو پھیلانا، دعوت کی عالمی اشاعت کے لئے پروگرام بنانا، موجودہ زمانے میں الیکٹرانک طریقوں کو اسلام کا پیغام پھیلانے کے لئے استعمال کرنا، وغیرہ۔
‹ Previous page Next page › Contents of April 2015 All issues