متبادل کو جانیے
الرسالہ، اگست ۲۰۱۵، صفحہ ۴۳
متبادل کو جانیے
ونسٹن چرچل (Winston Churchill) قدیم برٹش ایمپائر کے وزیراعظم تھے، جس کا ایک حصہ انڈیا تھا۔ اس زمانے میں انڈیا میں فریڈم موومنٹ چل رہی تھی۔ چرچل نے انڈیا کو فریڈم دینے سے انکار کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ میں برٹش گورنمنٹ کا فرسٹ منسٹر اس لیے نہیں بنا ہوں کہ میں برٹش ایمپائر کے خاتمے کی صدارت کروں:
I have not become the king's First Minister in order to preside over the liquidation of the British Empire. ونسٹن چرچل برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی (Conservative Party) کے لیڈر تھے۔ برطانیہ کی ایک اور پارٹی تھی، لیبر پارٹی (Labour Party)۔ اس کے لیڈر کلیمنٹ اٹلی (Clement Attlee) تھے۔ 1945 کے الیکشن میں لیبر پارٹی جیت گئی، اور اس کے لیڈر کلیمنٹ اٹلی برطانیہ کے پرائم منسٹر بنے۔ ان کی حکومت کے تحت 1947 کو برطانیہ نے انڈیا کو آزادی دے دی۔ 15 اگست 1947 کی رات کو بارہ بج کر ایک منٹ پر، برٹش وائسرائے ماؤنٹ بیٹن (Lord Mountbatten) نے آل انڈیا ریڈیو پر اعلان کیا کہ آج انڈیا آزاد ہے: Today, India is free ونسٹن چرچل اس معاملے میں صرف ایک بات جانتے تھے۔ انڈیا پر برٹش رول کو برقرار رکھنا۔ لیکن کلیمنٹ اٹلی نے دیکھا کہ اب حالات بدل چکے ہیں، اور انڈیا پر برٹش رول قائم نہیں رہ سکتا۔ چناں چہ انھوں نے اس معاملے میں ایک متبادل (alternative) تلاش کیا۔ وہ یہ کہ انڈیا کو پولیٹیکل آزادی دینا اور اپنے اقتصادی مفادات (economic interest) کو باقی رکھنا۔ چناں چہ ایسا ہی ہوا۔ 1947 میں برطانیہ نے انڈیا کو سیاسی آزادی دے دی، اور اس کے بعد لمبے عرصے تک وہ انڈیا کی اقتصادیات کا سب سے بڑا پارٹنر بنا رہا۔
1947 سے پہلے انڈیا میں جو سیاسی حالات بنے تھے، وہ بتا رہے تھے کہ اب نو آبادیاتی نظام
‹ Previous page Next page › Contents of August 2015 All issues