Al-Risala · October 2015 · page 47

خبرنامه اسلامی مرکز 238

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۵، صفحہ ۴۷

خبرنامه اسلامی مرکز 238

1- 21 جون 2015 کو ڈاکٹر حافظ منیر الدین احمد مقیم حال لندن صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لیے آئے ۔ انھوں نے دعوت اور قرآن کی اشاعت کے متعلق گفتگو کی ۔ موصوف نے صدر اسلامی مرکز کی کتاب تعبیر کی غلطی کے متعلق اپنے گہرے تاثرات کا اظہار کیا، اور کتاب کے مضمون سے مکمل اتفاق کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ مغرب کے مسلم نوجوانوں کے درمیان الرسالہ مشن کو فروغ دینے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

2- 4 جولائی 2015 کو فادر آنجل اسکول نئی دہلی کے طلبا اور طالبات کے ایک گروپ نے صدر اسلامی مرکز سے تصوف کے بارے میں انٹرایکشن کیا۔ ان تمام لوگوں کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا۔ 2- برٹش نیوز پیپر فنانشیل ٹائمس کی، بیورو چیف جیوتسنا سنگھ نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو صدر اسلامی مرکز کے دفتر 29-C میں ہوا۔ انٹرویو کے بعد ان کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا۔ 3- 9 جولائی 2015 کو اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد مین برانچ، راچور میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سنٹر فار پیس اینڈ کمیونل ہارمنی راچور کی جانب سے پروفیسر ظہیر الدین نے شرکت کی اور بینک کے تمام عملے کے درمیان انگریزی اور ہندی قر آن کے علاوہ دیگر دعوتی لٹریچر تقسیم کیا گیا جس کو لوگوں نے بڑے شوق سے قبول کیا۔ 4- 14 جولائی 2015 کو ڈاکٹر اننتا کمار گری (مدراس انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اسٹڈیز) نے انٹرفیتھ ڈائیلاگ کے موضوع پر صدر اسلامی مرکز سے گفتگو کی۔ آخر میں ان کو ترجمہ قر آن (انگلش) اور امن کے موضوع پر لٹریچر ہدیے میں پیش کئے گئے ۔

5- 17 جولائی 2015 کو سی پی ایس انٹرنیشنل ، دہلی کی چیر پرسن ڈاکٹر فریدہ خانم نے جین سنٹر میں نان وائلینس ـــ اے اسلامک پر سپیکٹیو کے موضوع پر ایک پریزنٹیشن دیا۔ اس پروگرام میں یو ایس اے، کناڈا اور زمبابوے کے ہائی اسکولز کے 20 اساتذہ نے شرکت کی۔ پریزنٹیشن کے بعد 15 منٹ کا سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ اس کے بعد تمام لوگوں کو قر آن کا انگریزی ترجمہ پیش کیا گیا۔ لوگوں نے بہت خوشی سے اس کو قبول کیا۔ اس پروگرام کاانعقاد وجئے بلبھ اسمارک جین مندر نے کرنال روڈ علی پور (نئی دہلی) میں کیا تھا۔

6- 19 جولائی 2015 کو بہٹا (پٹنہ، بہار) میں ایک مقابلہ جاتی پروگرام ہوا۔ اس پروگرام میں سینٹر فار پیس اینڈ آبجیکٹیو اسٹڈیز، بہار وجھارکھنڈ کے حافظ ابو الحکم دانیال کو مدعو کیا گیا تھا۔ انھوں نے وہاں ایک تقریر کی جس کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔ تقریر کے بعد تمام حاضرین کے درمیان قرآن اور دعوتی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ اس پروگرام سے لوگ اتنے زیادہ متاثر ہوئے کہ دوبارہ انھوں نے قریب کی ایک مسجد میں ایک پروگرام کا نظم کیا، اور اسلام کے امن کے پہلو پر تقریر سنی۔

7- سی پی ایس کی وکاتائم نے لٹ میموریل ہوسٹل آف آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے ایم بی بی ایس

‹ Previous page Next page › Contents of October 2015 All issues

Printed page