Al-Risala · November 2015 · page 45

شادی کا مسئلہ

الرسالہ، نومبر ۲۰۱۵، صفحہ ۴۵

سوال

بے ضمیر انسان اور امن پسند انسان میں کیا فرق ہے۔ (مدثر مقبول، کشمیر)

جواب (spirit)

دونوں قسم کے انسان کے درمیان بظاہر مشابہت ہو سکتی ہے۔ مگر داخلی کیفیت (spirit) کے اعتبار سے دونوں کا کیس مکمل طور پر ایک دوسرے سے الگ ہوتا ہے۔ بے ضمیر انسان جو کچھ کرتا ہے وہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے کرتا ہے۔ اس کا کنسرن اپنی ذات ہوتی ہے نہ کہ وسیع تر معنوں میں انسانیت۔ اس کے برعکس ، امن پسند انسان کا کنسرن انسانیت عامہ ہوتی ہے۔ امن پسند انسان ایک با اصول انسان (man of principle) ہوتا ہے۔ وہ جو کچھ کرتا ہے ، اصول کی بنا پر کرتا ہے نہ کہ ذاتی انٹرسٹ کی بنا پر۔

دونوں قسم کے انسانوں کی پہچان یہ ہے کہ مفاد پرست انسان کے اندر تضاد پایا جائے گا جبکہ با اصول انسان کی زندگی تضاد سے خالی ہوگی۔ مثلاً مفاد پرست انسان قومی معاملے میں ٹکراؤ کی بات کرے گا۔ وہ کہے گا کہ بے انصافی کو ہم برداشت نہیں کر سکتے۔ لیکن اگر کوئی ایسا معاملہ ہو جس میں اس کی اپنی ذات زد میں آتی ہو ، جس میں اس کو اپنے لوگوں کا نقصان نظر آتا ہو تو وہ ٹکراؤ کی بات چھوڑ دے گا اور جوش وخروش کے ساتھ امن کے فضائل بیان کرے گا۔

اس کے برعکس ، با اصول انسان ہر حال میں امن پسندی کی بات کرے گا۔ خواہ زیر بحث مسئلہ ایک قومی مسئلہ ہو یا ایک ایسا مسئلہ جس میں اس کے اپنے لوگ زد میں آتے ہوں ۔ با اصول انسان ایک قابل پیشین گوئی کردار (predictable character) کا حامل ہوتا ہے۔ اس کے برعکس ، مفاد پرست انسان کا کردار قابل پیشین گوئی نہیں ہوتا۔ وہ ایک قسم کے معاملے میں ایک رویہ اختیار کرتا ہے، اور اسی قسم کے دوسرے معاملے میں بالکل دوسرا رویہ۔

ية

‹ Previous page Next page › Contents of November 2015 All issues

Printed page