Al-Risala · February 2015 · page 29

اٹلی اور اسپین کا دعوتی سفر

الرسالہ، فروری ۲۰۱۵، صفحہ ۲۹

اسی طرح مسٹر سلیم فواد اور مسٹر عزالدین (Izzeddin Elzir) اٹلی کے ایک بڑے اسلامی ادارے سے منسلک ہیں۔ اس ادارے کا نام یہ ہے:

اتحاد الهيئات الإسلامية في إيطاليا (Unione Delle Comunita Islamiche d’ Italia)

ان حضرات سے دعوتی موضوع پر بات ہوئی تھی۔ انھوں نے مجھے اٹلی آنے کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ آپ اٹلی آکر دیکھیں، پھر ان شاء اللہ وہاں کے ماحول کو سامنے رکھ کر اٹلی میں دعوتی کام کو منظم کیا جا سکتا ہے۔ تاہم 2 نومبر 2014 کے اس سفر میں جب میں اٹلی پہنچا تو اُن لوگوں سے ملاقات نہ ہوسکی۔ اس وقت وہ لوگ کسی پروگرام کے تحت شہر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ 31 اکتوبر 2014 کو نئی دہلی سے اٹلی کے لیے میرا سفر وایا فرانس ہوا۔ سفر کے دوران ایک دعوتی تجربہ پیش آیا۔ پیرس کے ایرپورٹ پر میں نے ایر فرانس کی ایک خاتون اسٹاف کو ریلیٹی آف لائف (Reality of Life) کی ایک کاپی پیش کی۔ تھوڑی دیر کے بعد مذکورہ خاتون میرے پاس آئیں۔ اُس وقت ریلیٹی آف لائف ان کے ہاتھ میں تھی۔ انھوں نے اس بک لٹ کا غالباً ایک حصہ پڑھ لیا تھا۔ انھوں نے مجھ کو مخاطب کرتے ہوئے ان الفاظ میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا: This is what I actually wanted to read. I liked it so much that I will cherish this book for the whole of my life. پیرس سے مجھے اٹلی کے شہر میلان (Milan) کے لیے روانہ ہونا تھا۔ یہاں مجھے مسٹر حمزہ سے ملنا تھا۔ تاہم میلان جانے کے بعد معلوم ہوا کہ ان کے خاندان میں کسی شخص کی وفات ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ سے وہ شہر میں نہیں ہیں، لہذا اس وقت اُن سے ملاقات نہیں ہو سکتی۔ چنانچہ ان کے بیٹے مسٹر داؤد (Davide Piccardo) سے ملاقات ہوئی۔ گفتگو کے دوران اندازہ ہوا کہ وہ قرآن کے اس ترجمے کی عمومی اشاعت کے حق میں نہیں ہیں۔ چنانچہ گفتگو کے باوجود ہمارے یہاں سے قرآن کے

‹ Previous page Next page › Contents of February 2015 All issues

Printed page