Al-Risala · February 2015 · page 40

الجامعة الإسلامية الدولية ابن رشد - الأندلس

الرسالہ، فروری ۲۰۱۵، صفحہ ۴۰

چلایا جاتا ہے۔ اس کا نام یہ ہے :

اكتشف الإسلام (Descubra El Islam)

اس سینٹر کے عرب ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی۔ میں نے ان کو الا سلام متحدی اور اپنے یہاں کا چھپا ہوا قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی پمفلٹ What is Islam کا اسپینش ایڈیشن (Que es el Islam ؟ ) دیا۔ اس کو انھوں نے شکریے کے ساتھ قبول ا۔

7 نومبر 2014 کو اسپین سے روانہ ہو کر مجھ کو ترکی جانا تھا۔ یہاں 10-8 نومبر کے درمیان ایک بک فیر (Istanbul International Book Fair) ہو رہا تھا۔ یہ ایک بہت بڑا بک فیر تھا۔ یہاں ترکی کے کئی بڑے پبلشرز اور پبلشنگ گروپ سے ملاقات ہوئی ۔ تماس (Timas) ، کاُنات (Kaynak)، نسیل (Nesil) اور تسارم (Tasarim)، وغیرہ۔

ان لوگوں کو میں نے مولانا وحید الدین خاں کا انگریزی ترجمہ قرآن (پاکٹ سائز) دکھایا۔ مسٹر راشد (Rasit Tibet) نے اس کو بہت پسند کیا۔ انھوں نے کہا کہ ترکی زبان میں اسی طرح کا ترجمہ قرآن شائع کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں بھی عام طور پر یہی رواج ہے کہ لوگ صرف قرآن کا عربی متن پڑھ لیتے ہیں، قرآن کو سمجھ کر اس کی تلاوت کرنے سے عموماً لوگ غافل ہیں۔ اس لیے اگر اس طرح کا ایک پاکٹ سائز ترجمہ قرآن یہاں کی مقامی زبان میں شائع کر دیا جائے تو وہ فہم قرآن کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔

یہاں ترکی کے ایک اور پبلشر (Bahar Publication) کے ڈائریکٹر مسٹر محمد (Mehmet Baspehlivan) سے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے مولانا وحید الدین خاں کی ایک کتاب ترکی کی زبان میں شائع کی ہے۔ اس کے علاوہ، وہ تذکیر القرآن کا ترکی ایڈیشن بھی شائع کرنا چاہتے ہیں۔ ترکی کے سفر (مئی 2012) میں مولانا ائن کے گھر بھی گئے تھے اور وہاں ایک مختصر نشست ہوئی تھی۔

اس سفر میں استنبول (ترکی) کی مسجد رستم پاشا (Rustem Pasha Mosque) کے

‹ Previous page Next page › Contents of February 2015 All issues

Printed page