الجامعة الإسلامية الدولية ابن رشد - الأندلس
الرسالہ، فروری ۲۰۱۵، صفحہ ۴۱
امام سے ملاقات ہوئی ۔ مسجد رستم پاشا ایک تاریخی مسجد ہے۔ اس مسجد کی تعمیر سولھویں صدی عیسوی میں ہوئی تھی۔ اس مسجد کی تعمیر میں استعمال کیے گئے ٹائلس (tiles) دنیا میں سب سے خوب صورت مانے جاتے ہیں۔ اس لیے یہاں بہت زیادہ سیاح(tourists) آتے ہیں۔
اس مسجد کے امام اسماعیل (Ismail Karakelle) سے تقریباً چار سال پہلے ترکی کے ایک سفر میں میری ملاقات ہوئی تھی۔ اُس وقت اُن سے زائرین کے درمیان مولانا وحید الدین خاں کے انگریزی ترجمہ قرآن کے ڈسٹری بیوشن کی بات ہوئی تھی۔ انھوں نے اس سے دلچسپی ظاہر کی۔ چنانچہ میں نے اُن کو ترکی کے ایک پریس (Imak Printers) سے چھپوا کر اس کی تیس ہزار کاپیاں ان کو مسجد میں آنے والے زائرین کے درمیان ڈسٹری بیوٹ کرنے کے لیے دی تھیں۔ اس کے بعد سے یہاں مسلسل قرآن ڈسٹری بیوشن کا کام جاری ہے۔ اب کچھ مقامی اہل خیر کے تعاون سے ترکی ہی میں ہمارا انگریزی ترجمہ قرآن چھاپ کر لوگوں کو دیا جاتا ہے۔ اب تک اس ترجمے کی ایک لاکھ 80 ہزار کاپیاں زائرین کے درمیان تقسیم کی جاچکی ہیں۔
ترکی سے مجھے 11 نومبر 2014 کو دبئی جانا تھا۔ یہاں شارجہ میں ایک بک فیر (Sharjah International Book Fair) تھا۔ یہاں پر ہمارا بھی اسٹال تھا جس کو بک لینڈ کے لوگ بیچ کر رہے تھے۔ یہ ایک بہت بڑا بک فیر تھا۔ اس میں کثرت سے عالم عرب کے تقریباً تمام بڑے پبلشرز آتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں انڈین پبلشرز بھی بہت بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ تاہم یہاں انڈین پبلشرز کے اسٹال پر بہت زیادہ بھیڑ ہوتی ہے۔ خاص طور پر ساؤتھ انڈیا کے لوگ بہت زیادہ یہاں کے اسٹال پروزٹ کرتے ہیں اور بڑے پیمانے پر یہاں سے کتابیں خریدتے ہیں۔ اس موقع پر روز ٹرس کے درمیان بھی ہمارے یہاں سے چھپے ہوئے قرآن کے انگریزی ترجمہ اور دعوتی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔ اس کو لوگوں نے شوق سے لیا۔
دبئی میں ہمارے کئی ساتھی قرآن ڈسٹری بیوشن کا کام کر رہے ہیں۔ خاص طور پر مسیما جلال، مسٹر جاوید خطیب، مسٹر سلیم عبد الرحمن۔ ان لوگوں نے حال میں قرآن ڈسٹری بیوشن کا ایک پروگرام
‹ Previous page Next page › Contents of February 2015 All issues