Al-Risala · February 2015 · page 44

Being deprived creates strong motivation.

الرسالہ، فروری ۲۰۱۵، صفحہ ۴۴

خبر نامہ اسلامی مرکز - 231

1۔ 13 جون 2014 کو سہارن پور سی پی ایس ٹیم نے آل انڈیا ہینڈی کیپڈ ریہاب ہیلیٹیشن پروگرام میں شرکت کی اور اس پروگرام میں شرکت کے لئے آئے ہوئے سیاستداں اور سماجی ورکروں کے درمیان قرآن اور دعوہ لٹریچر تقسیم کیا۔

2۔ 15 جون 2014 کو نیشنل میڈیکل کالج سہارن پور نے اسپرنگ بیل اسکول کے ساتھ مل کر ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔ اس پروگرام میں سی پی ایس سہارن پور نے تمام ڈاکٹر، نرسوں، اور بلڈ ڈونرس کو قرآن کا ترجمہ اور دوسرے دعوتی لٹریچر دئے۔

3۔ 28-29 جون 2014 کو انگریزی روزنامہ ہندوستان ٹائمس نے مہاراجہ پیلیس میں دو روزہ پروگرام آرگنائز کیا تھا۔ اس میں سی پی ایس سہارن پور نے تمام شرکاء کو قرآن کا ترجمہ اور دیگر دعوتی لٹریچر کا تحفہ دیا۔ حاضرین میں سہارن پور کے کمشنر بطور چیف گیسٹ موجود تھے۔

4۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ صدر اسلامی مرکز کی انگریزی کتاب دی ٹرو جہاد (The True Jihad) کا عربی ترجمہ الجہاد الحق کے نام سے شائع ہو چکا ہے، جسے سعودی عرب کے مکتبہ العبیکان نے شائع کیا ہے۔ اور انڈونیشی ترجمہ کا کام چل رہا ہے۔

5۔ ایم ایس رمیاه انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی، بنگلور میں آئی آئی ٹی کھڑگپور، مغربی بنگال کی جانب سے روبوٹ ٹکنالوجی پر ایک کانفرنس منعقد کی گئی تھی، جس میں ایک چھوٹا سا پروگرام سماج میں امن کے متعلق بھی تھا۔ آرگنائزر کی دعوت پر سینٹر فار پیس بنگلور کی جانب سے مس سارہ فاطمہ نے اس پروگرام میں اسلام میں امن اور سی پی ایس کے ذریعہ اس تعلق سے ہورہی کوششوں پر ایک لکچر دیا۔ لکچر کے بعد تمام حاضرین کو قرآن اور پیس کے موضوع پر لٹریچر دیا گیا۔ یہ پروگرام 12 ستمبر 2014 کو ہوا تھا۔

6۔ 27 اکتوبر 2014 کو کیلی فورنیا، امریکا سے انڈیا آئے ہوئے اسٹوڈنٹ کے ایک گروپ کو صدر اسلامی مرکز نے اسلام میں امن کی اہمیت پر خطاب کیا۔ خطاب کے بعد سوال و جواب کا پروگرام بھی ہوا۔ آخر میں تمام مہمانوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک ایک سیٹ بطور تحفہ دیا گیا۔ 7۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ملیشیا میں صدر اسلامی مرکز کا قرآن طبع ہو چکا ہے۔ یہ قرآن وہاں آنے والے ٹورسٹوں کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔ گڈ ورڈ بکس، دہلی کے ملیشیا ڈسٹری بیوٹر سہیم انٹر پرائزز نے اس قرآن کو ملیشیا میں طبع کیا ہے۔

8۔ 1 نومبر 2014 کو سویڈن کی امیا (Umea) یونیورسٹی کے پروفیسر مسٹر تھامس لنڈگرن نے صدر اسلامی مرکز کا ایک مفصل انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو صدر اسلامی مرکز کی زندگی اور مشن پر تھا۔ پروفیسر موصوف اس سے پہلے بھی

‹ Previous page Next page › Contents of February 2015 All issues

Printed page