Al-Risala · February 2015 · page 45

Being deprived creates strong motivation.

الرسالہ، فروری ۲۰۱۵، صفحہ ۴۵

مولانا کا انٹرویو کر چکے ہیں۔

11 - 10 نومبر 2014 کو کولکاتا ٹیم نے خواتین کا ایک خصوصی پروگرام کیا۔ مس سعدیہ انجم نے یہ پروگرام چلایا۔ آخری میں تمام حاضر ہونے والی خواتین کو ترجمہ قرآن اور صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا۔ 12-11 نومبر 2014 کو سی پی ایس دہلی کی ایک ٹیم نے ودیا جیوتی کالج، دہلی کے ایک پروگرام میں حصہ لیا۔ یہ پروگرام کالج کے طلبہ کے لئے تھا۔ اس کا موضوع تھا کرسچن مسلم ڈائیلاگ۔ پروگرام کے بعد تمام حاضرین کو قرآن کا انگلش ترجمہ اور صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا۔ جسے تمام لوگوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ 13 - گڈ ورڈ بکس (Goodword Books) کی جانب سے ثانی اسٹین خان نے 31 اکتوبر بتا 10 نومبر 2014 کو اٹلی، اسپین ، ترکی اور دبئی کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد یہ تھا کہ قرآن کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ کیسے عام کیا جائے۔ یہ دورہ کافی امید افزا رہا۔ اس دورے کی تفصیلی روداد صفحہ 44-30 پر دیکھی جاسکتی ہے۔ 14 - 11 نومبر 2014 کو ڈاکٹر فریدہ خانم نے پنجابی یونیورسٹی، پٹیالہ کی دعوت پر وہاں کا دوروزہ دورہ کیا۔ دورہ کا مقصد یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے انٹرفیتھ پروگرام میں مذہب اسلام پرایک لکچر دیناتھا۔ تمام لوگوں نے لکچر کو بہت پسند کیا۔ اس دوران ان کے درمیان قرآن اور دوسرے دعوتی لٹریچر تقسیم کئے گئے، جو انھوں نے بہت ہی خوشی اور شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ بعض ذمہ داروں نے بتایا کہ پنجابی زبان میں قرآن کی زبردست ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے سی پی ایس سے شائع ہونے والے ترجمہ قرآن کا پنجابی زبان میں ٹرانسلیشن شروع کر دیا ہے۔ 15 - سی پی ایس کا دعوتی مشن اب تائیوان میں شروع ہو چکا ہے۔ ذیل میں وہاں کے داعی کا ایک پیغام نقل کیا جا رہا ہے:

I am very pleased to receive this message and I can assure you it had always been my wish to convey the message of Islam to people, especially to my colleagues. I will be very happy to take up this responsibility to work for the cause of God. Initially, I can support myself financially and also hope to include more people in this work. By the Grace of God, I may also find sponsors later on. But, I really want to spend the little I have in the cause of God, so that I can find it multiplied with my Lord. By the Grace of God, everything will go smoothly. (Adama Ceesay, Taiwan)

16 - ذیل میں کچھ دعوتی تاثرات و تجربات نقل کئے جا رہے ہیں:

• Respected Maulana Sahab, I have been reading your literature for a long time now and it has changed my life and thinking. I have reached two conclusions:

‹ Previous page Next page › Contents of February 2015 All issues

Printed page