وزڈم میگزین
الرسالہ، مئی ۲۰۱۶، صفحہ ۴۴
خبر نامہ اسلامی مرکز 243
ترجمہ کتاب: ابھی حال ہی میں صدر اسلامی مرکز کی انگریزی کتاب آندھیالوجی آف پیس کا عربی وزن عقیدۃ السلام کے نام سے سعودی عرب سے شائع ہوا ہے۔ اس کتاب کو سعودی عرب کے ک معروف ادارہ العبيكان‘ نے شائع کیا ہے۔ کتاب کا عربی ترجمہ بسام عثمان احمد ابو زید نے کیا ہے۔ سی پی ایس انٹرنیشنل کی ویب سائٹ سے اس کتاب کاپی ڈی ای ایف وزن ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
سی پی ایس کی ایک نئی ٹیم مغربی بنگال کے رسڑرا (ضلع ہگلی) میں کچھ مہینوں پہلے بنی ہے۔ کولکاتا ٹیم کے تعاون سے ٹیم نے اپنی اکیٹیوٹی کی شروعات رسڑرا میں ایک لائبریری کے افتتاح کے موقع پر کی ۔ اس موقع پر انھوں نےانگلش ترجمہ قرآن ، اسپرٹ آف اسلام وغیرہ، علاقہ کے ڈی ایس پی اور دوسرے پولیس آفیسرس کو پیش کیا۔ سب نے اس گفٹ کو خوشی اور شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔
کناڈا چیپٹر : خواجہ کلیم الدین صاحب (امریکا) کی اطلاع کے مطابق مسٹر عاصم شفیع ، ان کی بیوی مہوش اور دیگر احباب نے کناڈا میں دعوہ ورک شروع کر دیا ہے۔ ان لوگوں نے آفیشیل طور پرسی پی ایس کناڈا کے لیے وہاں کی حکومت سے منظوری حاصل کی ہے۔ اور مذکورہ بینر کے تحت یہ لوگ کناڈا میں مدعو حضرات کے درمیان دعوہ لٹریچر تقسیم کر رہے ہیں۔
30 دسمبر 2015 کوسی پی ایس کولکاتا کے مسٹر سیف اللہ مغربی بنگال کے گورنر جناب کیشری ناتھ ترپاٹھی سے ملے اور ان کو صدر اسلامی مرکز کے قرآن کا انگریزی ترجمہ، ایج آف پیس اور اسپرٹ آف اسلام، ٹررزم : اُٹس روٹ کا زاینڈ سولوشن (لیفلیٹ)،پیش پیش کیا۔ جناب گورنر صاحب نے مسٹر سیف اللہ کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس انگلش میں قرآن نہیں تھا۔ وہ اس کو ضرور پڑھیں گے۔ گورنر مغربی بنگال کے اے ڈی سی مسڑنہاسس درگھا نگی کو بھی دعوتی لٹریچر پیش کیا گیا۔
10 دسمبر 2015 کو سی پی ایس سہارن پور ٹیم کے ڈاکٹر اسلم صاحب نے صدر اسلامی مرکز کی کتاب ڈی ایچ آف پیس اسپرٹ آف اسلام اور دوسری کتابیں شوبھت یونی ورسٹی (دہلی) کے چیر مین ڈاکٹر شوبھت کمار کو بطور ہدیہ دیا۔ ڈاکٹر شوبھت نے بھی ڈاکٹر اسلم کو گیتا پیش کی اور پیں ہال سہارن پور کو دیکھنے اور صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر ہریانہ کے بی ڈی ایس کالج کے چیئر مین مسٹر روندر رانا اور ڈاکٹر راکیش پنور چیئر مین شکھمبھر کالج بھی موجود تھے ۔
27-18 دسمبر 2015 کوالہ آباد میں ایک نیشنل بک فئیر منعقد ہوا اس میں سی پی ایس الہ آباد کے ممبر ابرار صاحب نے محمد اوصاف اور محمد عتیق کے تعاون سے ایک بک اسٹال لگایا۔ اسٹال پر آنے والے زیادہ تر افراد غیر مسلم تھے جو کہ قرآن لینے کے لیے آئے تھے۔ اسی کے ساتھ ان کو معاون لٹریچر بھی دیا گیا۔ ان سے گفتگو کے دوران محسوس