وزڈم میگزین
الرسالہ، مئی ۲۰۱۶، صفحہ ۴۵
ہوا کہ یہ سبھی لوگ صراط مستقیم کے متلاشی ہیں۔ حق کی تلاش انھیں قرآن کی طرف کھینچ لائی ہے۔ قرآن کے بعد سب سے زیادہ لوگوں کی خواہش محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات زندگی کو پڑھنے کی تھی۔ اس دوران یہ بات پتہ چلی کہ زیادہ تر غیر مسلم حضرات صدر اسلامی مرکز اور ان کی کتابوں سے واقف ہیں۔ انھوں نے اپنے گہرے تاثر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا جیسے اسکالر کی ضرورت ہر دور میں تھی اور ہے۔ انھوں نے مولانا کے لیے دعا بھی کی۔ • 16-18 دسمبر 2015 کو چشتی بھون ، ناگپور میں ایک سہ روزہ پرنسپل ایجوکیشنل کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ کانفرنس کا موضوع تھا، ہارمنی تھرو ایجوکیشنــ(Harmony (Harmony through Education)۔ ناگپور کامبیٹی الرسالہ ٹیم کے ممبر جناب ساجد احمد خان نے اس پروگرام میں اپنے کالج کی جانب سے شرکت کی۔ کانفرنس کے آخری دن مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب دیویندر فڈناویز اس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر جناب ساجد احمد خان نے وزیر اعلی موصوف کو قرآن کا انگلش ترجمہ اور دی ایچ آف پیس دیا۔ اور ان سے یہ درخواست کی کہ مہاراشٹر کے اردو اسکولوں میں الرسالہ کو سبسکرائب کیا جائے، کیوں کہ اس سے امن شانتی کا سبق ملتا ہے۔ یہ دیکھ کر اس موقع پر موجود تمام لوگ بشمول کنویز مسز مرینالی دستر نے مائیک کے ذریعہ ان سے قرآن کے لیے فرمائش کی۔ جناب ساجد صاحب نے تمام لوگوں کی ریکویسٹ نوٹ کی۔ ان کو مطلوبہ دعوتی لٹریچر بعد کو انشاء اللہ بھیج دیا جائے گا۔ یہاں پر ایک قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس ملاقات کا انتظام پروگرام کے کنویز مسٹر و جے پھانسر (ان کا ذکر اس سے پہلے الرسالہ کے خبر نامہ میں آچکا ہے) نے کروایا تھا۔
• دسمبر کی 25 سے 31 تاریخ کے درمیان صدر اسلامی مرکز نے سی پی ایس دہلی کی ٹیم کے ساتھ کناڈا کا سفر کیا۔ یہ سفر کناڈا کی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے تھا۔ اس کانفرنس کا نام ہے Reviving the Islamic (Spirit (RIS۔ یہ کانفرنس کناڈا کے مسلم نوجوانوں کی تنظیم ہر سال منعقد کرتی ہے۔ اس درمیان، مختلف موضوعات پر صدر اسلامی مرکز نے لکچر دیے، اور مختلف لوگوں سے سوال وجواب اور انٹر ایکشن ہوا۔ اس کے علاوہ کناڈا کے ایک دوسرے اسلامک سینٹر نیو مارکیٹ اسلامک سینٹر میں بھی صدر اسلامی مرکز کا خطاب ہوا۔ دعوتی رضا کاروں نے ان تمام مواقع پر قرآن کا ترجمہ اور دعوتی لٹریچر لوگوں کے درمیان تقسیم کیا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس سفر پر اپنے تجربات کو اپنے دوستدے خطاب میں بیان کیا ہے’’ میرے کناڈا کے سفر کا سبق (Lessons from My Journey to Canada)‘‘، اور ’’ کناڈا کے تجربات (Experiences at Canada)‘‘۔ ان دونوں تقریروں کو سی پی ایس کی ویب سائٹ پر سنا جا سکتا ہے۔
• مسٹر حمید اللہ حمید، کشمیر نے ممبئی اور پونا کا دورہ کیا تھا۔ وہاں انھوں نے مختلف لوگوں سے ملاقات کی۔ ان کی دعوتی رپورٹ ملاحظہ ہو۔ 27 دسمبر کو پریس کلب ممبئی میں صحافی مسٹر و جے سنگھ نے Lunch پر مدعو کیا۔ مختلف اخبار نویسوں سے اسلام اور امن کے موضوع پر کافی گفتگو ہوئی۔ آخر میں ممبئی ٹیم کے ممبران نسیم خان، مسٹر اجمل