وزڈم میگزین
الرسالہ، مئی ۲۰۱۶، صفحہ ۴۶
خان ، مسٹر محبوب بھائی اور ڈاکٹر جنید شیخ نے صحافیوں کو قرآن اور The Age of Peace ہدیہ میں دیں۔ وہ کافی خوش ہوئے اور ایک صحافی مسٹر نوین کمار نے بتایا کہ وہ پہلے ہی سے چاہتے تھے کہ اپنی بیٹی کو قرآن پڑھائیں۔ 29 دسمبر کو مسٹر اجیت پرساد (Director U.T.I) کے ساتھ ممبئی سے پونہ روانہ ہوا۔ پورے تین گھنٹے سے زائد کا سفر اسلام، امن، آخرت اور خدا کے موضوع پر گفتگو میں گزرا۔ ہم نے اجیت پرساد صاحب کو قرآن اور دوسرے دعوتی لٹریچر دیے۔ وہ کافی خوش ہوئے۔ ایسا لگتا تھا کہ وہ برسوں سے اس کے منتظر ہیں۔ 2 جنوری 2016 کو پروفیسر سوشیلا بھان اور ڈاکٹر چوپرا سے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر میں ملاقات ہوئی۔ ان کو The Age of Peace خصوصی طور پر تحفہ میں دی گئی۔ اس پورے سفر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ غیر مسلم حضرات کے تاثرات سے پتہ چلا کہ وہ اسلام کو گہرائی کے ساتھ جاننے کے خواہش مند ہیں۔ (حمید اللہ حمید، کشمیر) • جنوری کومغربی بنگال اردو اکیڈمی بک فیئر حاجی محسن اسکوائر میں منعقد ہوا۔ کولکاتا سی پی ایس ٹیم نے اس بک فیئر میں اپنا اسٹال لگایا۔ اس کا انتظام ٹیم کے ممبر محمد عبداللہ، آفتاب عالم، شمیم احمد خان وغیرہ نے سنبھالا۔ انھوں نے بک فیئر میں آنے والوں سے انٹر ایکشن کیا اور ان کو قرآن اور دوسرے دعوتی لٹریچر دیے۔ • 20 جنوری 2016 کو ہندستان ٹائمس نے ایک پروگرام فُوار (Fuaar) سہارن پور میں منعقد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد تھا کہ غریب و نادار بچوں کو کیسے اس لائق بنایا جائے کہ وہ قوم و ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم رول ادا کر سکیں ۔ اس میں علاقہ کے معروف مفکرین مدعو تھے۔ ڈاکٹر اسلم (سی پی ایس، سہارن پورٹیم) نے کہا کہ اس دنیا میں کوئی مفلس اور نادار نہیں۔ اس دنیا میں کچھ لوگ حقیقی استطاعت رکھتے ہیں اور کچھ امکانی استطاعت رکھتے ہیں۔ ضرورت ہے کہ ہم ان کو ہمت اور حوصلہ دیں کہ وہ اپنے امکان کو حقیقت میں تبدیل کر سکیں۔ پروگرام کے اختتام پر قرآن اور دعوۃ لٹریچر شرکاء کے درمیان تقسیم کیا گیا۔
• ناگپور کا ممچی الرسالة ٹیم کی اطلاع کے مطابق، ٹیم کے ایک ممبر جناب شجاع احمد خان نے اپنے ریٹائرمنٹ کی الوداعی تقریب میں دعوتی کام کیا۔ اس موقع پر انھوں نے انگلش، ہندی اور مراٹھی میں قرآن کی 200 کاپیاں تمام شرکاء کے درمیان تقسیم کیں۔ جناب موصوف ڈیپارٹمنٹ آف آڈیٹر جنرل اور ٹیلی گراف سے اکاؤنٹ آفیسر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔
• خواجہ کلیم الدین صاحب امریکا کی اطلاع کے مطابق، مسٹر سمیع عزیز یوایس اے میں سی پی ایس کے نئے ممبر ہیں۔ انھوں نے ہارٹ فورڈ سیمنری سے گریجویٹ کیا ہے۔ اب وہ ایک ڈیڈیکیٹڈ داعی ہیں۔ وہ چرچ میں جا کر اسلام پر لکچر دیتے ہیں اور صدر اسلامی مرکز کا انگلش ترجمہ قرآن، واہٹ از اسلام اور دوسرے لٹریچر لوگوں کو دیتے ہیں۔
• جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ایک انٹرفیتھ سیمینار ملت ہال، باری نگر جمشید پور میں منعقد ہوا۔ یہاں