وزڈم میگزین
الرسالہ، مئی ۲۰۱۶، صفحہ ۴۷
سی پی ایسی ٹیم نے اس میں ایک اسٹال لگایا اور ترجمہ قرآن اور دعوتی لٹریچر تقسیم کیے۔ تمام مقررین کو دعوتی لٹریچر مشتمل ایک ایک گفٹ پیکٹ دیا گیا۔ اس پروگرام میں جن لوگوں نے شرکت کی ان میں یہ نام قابلِ ذکر ہیں، مسٹر لیوجان ڈی سوزا ( فادر لوپٹاہال چرچ) مسٹر سردار اندر جیت سنگھ ( صدر آل گرودوارا، جمشید پور) پروفیسر چندیشور خان، سابق سینٹر اے جی ایم ( ٹاٹا موٹرز) کے نام شامل ہیں۔
• 13-26جنوری 2016 چنئی پونگل بک فیئر کا انعقاد ہوا۔ اس بک فیئر میں گڈ ورڈ بکس چنئی نے حصہ لیا۔ اور آنے والے لوگوں کے درمیان ترجمہ قرآن اور پیس لٹریچر بڑے پیمانے پر تقسیم کیا گیا۔ اس بک فیئر کے دوران یونیورسل پبلیکیشن (Universal Publication) نے صدر اسلامی مرکز کی کتابیں تمل زبان میں ترجمہ کرکے ان کو شائع کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ ادارہ تمل زبان میں بڑے پیمانے پر اسلامی کتابیں شائع کرتا ہے۔ • 24 جنوری 2016 کو سنٹر فار پیس اینڈ اسپرچوئلٹی (الہ آباد) کی طرف سے مقامی طور پر ایک دعوہ میٹ کا انعقاد ہوا۔ اس میں توفیق احمد، رحمت جی، محمد اوصاف، محمد شعیب اور مولانا ابرار صاحبان نے شرکت کی ۔ یہ ایک افتتاحی ملاقات تھی۔ اس کا مقصد تھا کہ دعوتی کام کو کیسے مزید آگے بڑھایا جائے۔ اب یہ میٹنگ انشاء اللہ ہر ہفتے ہوگی۔ • مدعو کی جانب سے دعوتی موقع: 26 جنوری 2016 کو سی پی ایس ممبئی ٹیم نے دوسرا ، گجرات کی ایک این جی او نا گرک فورم کی دعوت پر دو دورا کا دورہ کیا۔ یہ ٹیم 4 افراد پر مشتمل تھی، مسٹر ساجد انور (ممبئی)، ڈاکٹر جنید (ممبئی) مسٹر محبوب ہنگنگی (ممبئی)، اور مولانا فیاض الدین عمری (حیدر آباد)۔ ممبئی ٹیم کا تاثر یہ تھا کہ یہ دورہ اب تک کا ایک انوکھا دورہ تھا۔ نا گرک فورم نے ممبئی ٹیم کو اسلام کی نمائندگی کرنے کے لیے دعوت دی تھی۔ مسٹر محبوب ہنگنگی کی اطلاع کے مطابق ، اس این جی او کے صدر کنویز جناب جنک بھائی راؤ نے سارا انتظام کیا تھا۔ اس پروگرام میں فیاض الدین عمری کی تقریر ہوئی جو شرکاء نے کافی پسند کی۔ اس کے بعد سوال و جواب کا دور ہوا۔ لوگوں کی گہری دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک صاحب نے کہا کہ میرے یہاں 120 ملازم ہیں۔ آپ ان کے لیے ایک پروگرام بنا ئیں ۔ میں سارا انتظام کروں گا۔ ایک صاحب نے پوچھا کہ آپ کا سنٹر گجرات میں ہے ۔ ہم نے کہا کہ نہیں۔ انھوں نے جواب دیا کہ آپ آئیں اور اپنا سنٹر یہاں کھولیں، ہم آپ کو پورا سپورٹ کریں گے۔ ایک صاحب نے کہا کہ آپ مولانا کے ساتھ یہاں آئیں ہم ایک بڑا پروگرام رکھیں گے ۔ 15 لوگوں نے اسپرٹ آف اسلام کو سبسکرائب کیا۔ تمام شرکاء کے درمیان قرآن اور دعوتی لٹریچر تقسیم کیے گئے ۔ • کیرلا میں کوٹایم انٹرنیشنل بک فیسٹ کا انعقاد ہوا۔ اس میں پیس سنٹر سنٹر(کیرلا) نے حصہ لیا۔ اس کے ممبران نے بک فیسٹ میں آنے والے شرکاء سے انٹرایکشن کیا اور ان کے درمیان ترجمہ قرآن اور دعوہ لٹریچر تقسیم کیے۔ تمام لوگوں کی طرف سے نہایت حوصلہ افزا رسپانس دیکھنے کو ملا۔ یہ دس روزہ بک فیر 30 جنوری 2016 کو شروع ہوا تھا۔