“Don't smoke, even Abdulla”,
الرسالہ، جولائی ۲۰۱۶، صفحہ ۴۵
خبرنامہ اسلامی مرکز — 243
1۔ ابھی حال میں صدر اسلامی مرکز کے ترجمہ قرآن کو فرنچ زبان میں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے شائع کیا ہے۔ اس کا مقصد لوگوں تک زیادہ سے زیادہ قرآن کو پہنچانا ہے۔ اس فرنچ ترجمہ کو مسز شہناز بنبی کٹا نے صدر اسلامی مرکز کے ترجمہ قرآن (انگلش) سے تیار کیا ہے۔ وہ پیرس (فرانس) میں رہتی ہیں۔
2۔ ندوة المجاہدین (کیرلا) کے اسٹیٹ جنرل سکریٹری جناب صلاح الدین مدنی نے صدر اسلامی مرکز کے امن کے موضوع پر منتخب انگریزی مضامین کو ملیالم زبان میں ”Samathanathintey Samskaram“ یعنی کلچر آف پیس‘ کے نام سے ریلیز کیا۔ اس موقع پر سیاسی پارٹی کے لیڈران بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ مسٹر شبیر علی چیپٹر ہیڈ کیر الائی ٹیم نے صدر اسلامی مرکز کے پیس مشن کا تعارف کرایا اور تمام شرکاء کے درمیان ملیالم زبان میں دعوتی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ 3۔ 21 فروری 2016 کوسری فورٹ آڈیٹوریم (نئی دہلی) میں واک آف ہوپ (Walk of Hope) کی طرف سے ایک پروگرام منعقد ہوا۔ یہ این جی او امن وبھائی چارہ کے لیے کام کرتی ہے۔ اس میں صدر اسلامی مرکز نے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ سی پی ایس دہلی کے ممبران نے پروگرام میں شریک ہونے والوں کے درمیان دعوہ لٹریچر تقسیم کیا۔
4۔ 26 فروری 2016 کوانڈیا انٹرنیشنل سنٹر، لودھی روڈ، نئی دہلی میں اسپرپچول وزنڈم اینڈ ہولسٹک ورلڈ آرڈر کے عنوان سے ایک کا نفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس میں صدر اسلامی مرکز نے بین مذاہب تعلقات کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ آرگنائزر نے خود سے صدر اسلامی مرکز کے ترجمہ قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر کو لوگوں کے درمیان تقسیم کیا، نیز پروگرام کے مقام پر ایک کارنر میں دعوتی لٹریچر رکھنے کا موقع دیا۔ تمام لوگوں نے خوش دلی سے ترجمہ قرآن اور سپورٹنگ لٹریچرس حاصل کیا۔
5۔ 28 فروری 2016 کو اٹلی کے ایک وفد نے مسٹر ماریو کونتی (Mario Conti) کی قیادت میں صدر اسلامی مرکز سے ان کی رہائش گاہ، نظام الدین ویسٹ، نئی دہلی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ اس کے بعد ان کو دعوہ لٹریچر گفٹ کیا گیا۔ اس موقع پر شانی اتھین خان کی انگریزی کتاب ”مائی فرسٹ قرآن اسٹوری بک‘‘ کے اطالوی زبان میں ترجمے کا اجرا بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ گروپ اس سے پہلے بھی صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کر چکا ہے۔
6۔ گڈ ورڈ بکس (Goodword Books) نے مختلف انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت کی۔ جیسے مسقط بک فئیر، عمان، چائنا بک فیر، دبئی بک فیسٹیول وغیرہ۔ ان تمام بک فیر میں آنے والے لوگوں کے درمیان ترجمہ قرآن اور دعوہ لٹریچر تقسیم کیا گیا۔
7۔ کشمیر میں بڑے پیمانے پر دعوتی کام کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں شمالی کشمیر میں تعینات فوجیوں کے
‹ Previous page Next page › Contents of July 2016 All issues