Al-Risala · January 2016 · page 45

خبر نامه اسلامی مرکز 240

الرسالہ، جنوری ۲۰۱۶، صفحہ ۴۵

خبر نامه اسلامی مرکز 240

1- اگر دعوت کا کام پر امن انداز میں کیا جائے تو موجودہ دور میں مدعو خود آپ کو بلائے گا۔ اس کی ایک مثال دیکھیے۔ 4 جون 2015 کو سہارن پور کے ڈی آئی جی جناب ڈاکٹر اشوک کمار اگھو (آئی پی ایس) نے سی پی ایس ٹیم کو اپنے آفس میں انوائٹ کیا۔ اس مناسبت سے سی پی ایس (سہارن پور) ٹیم کی محترمہ الپنا تلوار اور سوامی پریم وکرم، ڈاکٹر ذوالفان، دانش خان اور مزجیوتي، وغیرہ وہاں گیے۔ انھوں نے ڈاکٹر اشوک کمار کو انگلش تذکیر القرآن دیا۔ اور ساتھ سی ان کے سٹاف کے لئے بھی ہندی کا ترجمہ قرآن دیا۔ بہت ہی اچھے ماحول میں تقریبا ایک گھنٹے تک سائنس آف گاڈ کے ٹاپک پر گفتگو ہوتی رہی جو کہ کافی نتیجہ خیز رہی۔

2- 15 اگست 2015 کو الحمد اسکول اور لکھیا اینگلو - اردو پرائمری اسکول کے اساتذہ سے کولکا تاسی پی ایس ٹیم کی ایک ممبر محترمہ شبینہ علی نے انٹرایکشن کیا اور ان کے درمیان دعوہ لٹریچر تقسیم کیا۔ یہ پروگرام بہت ہی نتیجہ خیز رہا۔ 3- عیدالاضحی کے موقع پر 25 ستمبر کو صدر اسلامی مرکز نے ایک خطاب کیا۔ اس میں سی پی ایسی دہلی کے ممبران شریک ہوئے۔ اس موقع پر آپ نے جو خطاب کیا اس کو سی پی ایس کی ویب سائٹ پر سنا جا سکتا ہے: http://www.cpsglobal.org/content/interview-eid-ul-adha-september-25-2015 4- نیشنل میڈیکل کالج (سہارن پور) کی جانب سے کانوڑیوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بیمار کانوڑیوں نے اپنا علاج کرواتے وقت ہندی قرآن اور صدر اسلامی مرکزکی کتاب ”ستیے کی کھوج“ حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ کالج کی ایڈمنسٹریشن کونسلر مسز الکا چودھری اور ڈاکٹر محمد اسلم خاں نے ان کو صدر اسلامی مرکز کا ہندی ترجمہ قرآن اور دعوتی لٹریچر پیش کیا جن کو ان لوگوں نے بہت ہی خوشی کے ساتھ قبول کیا۔ 5- یکم اکتوبر 2015 تا 11 اکتوبر 2015 لکھنؤ میں بک فیئرلگا۔ اس بک فیئرکا افتتاح جناب رام نائیک (گورنر آف یوپی) کے ہاتھوں ہوا۔ اس بک فیر میں سی پی ایس لکھنؤ کی ٹیم نے سی پی ایس سہارن پور کے تعاون سے ایک اسٹال لگایا۔ اس اسٹال پر مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلم بھی بڑی تعداد میں آئے۔ ان کے ساتھ سی پی ایس ٹیم نے انٹرایکشن کیا اور ان کے درمیان بڑی تعداد میں دعوہ لٹریچر تقسیم کیا۔ اس درمیان اتر پردیش کے گورنر کے علاوہ جن اہم لوگوں کو دعوہ لٹریچر اور صدر اسلامی مرکز کی نئی کتاب دی ایچ آف پیس دی گئی وہ ہیں، یوپی گورنمنٹ کےکیبنٹ منسٹر جناب آر کے چودھری، آئی ایف ایس ڈاکٹر اے کے دیویدی اور یوپی گورنمنٹ کے جوائنٹ سکریٹری جناب اوم پرکاش، وغیرہ۔ 6- 22 اکتوبر 2015 کو صدر اسلامی مرکز ہی پی ایس ممبر پروفیسر نجمہ صدیقی کے گھر (ماڈل ٹاؤن تشریف لے گئے۔ صدر اسلامی مرکز کے ساتھ سی پی ایس (دہلی) کی ایک ٹیم بھی تھی۔ اس مناسبت سے صدر اسلامی مرکز نے ”تلافی مافات کا قانون“ کے عنوان سے ایک تقریر کی۔ یہ تقریر سی پی ایس انٹرنیشنل کی ویب سائٹ پر اس لنک پر سنی جاسکتی ہے: http://www.cpsglobal.org/content/law-recovery-october-22-2015

‹ Previous page Next page › Contents of January 2016 All issues

Printed page