Al-Risala · October 2016 · page 45

توسط اور اعتدال

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۶، صفحہ ۴۵

خبر نامہ اسلامی مرکز 245

1- بڑی خوشی کی بات ہے کہ سی پی ایس مشن کے تحت تامل اور ملیالم زبان میں قرآن کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔ اور حال ہی میں صدر اسلامی مرکز نے ان دونوں تراجم قرآن کا اجراء کیا ہے ۔ یہ دونوں ترجمے بالترتیب تامل ناڈو اور کیرالہ ٹیم نے تیار کیے ہیں۔ ان کو بالترتیب ان سینٹروں، تامل ناڈو (09790853944)، کیرالہ (08129538666) کے علاوہ گڈ ورڈ بکس دبئی سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

2- خواتین دعاة: الرسالہ مشن کی توسیع اور ترقی میں بہت بڑا ہاتھ خواتین کا ہے۔ حال کے دنوں میں خواتین نے جو دعوتی کام کیا۔ ان میں سے چند کا یہاں ذکر کیا جاتا ہے:

18 جون 2016 کو دبئی سی پی ایس ٹیم کی مرتغمہ صدیقی اور مسٹر فراز خان نے ریلیجس کو گسٹینس اینڈ (Religious Coexistence and Respect for Diversity) کے عنوان پر ایک بین مذاہب کانفرنس میں شرکت کی۔ اس پروگرام کا انعقاد لوٹس ٹیمپل (نئی دہلی) میں کیا گیا تھا۔ جن اہم شخصیات نے اس پروگرام میں شرکت کی، ان میں سے کچھ یہ ہیں پدم شری ڈاکٹر جے ایس راجپوت (سابق ڈائرکٹر این سی ای آر ٹی)، ڈاکٹر مارکنڈے رائے (اقوام متحدہ)، پروفیسر ہیمار اگھون، پروفیسر طاہر محمود سابق چیئرمین نیشنل مائنارٹی کمیشن، وغیرہ۔ سی پی ایس ٹیم کی جانب سے آخر میں انگریزی ترجمہ قرآن، ایچ آف پیس، قرآنک وزڈم شرکاء کے درمیان تقسیم کیے گئے۔

سی پی ایس پاکستان کی ممبر مس شبینہ ادیب تذکیر القرآن پر مبنی ہفتہ واری قرآن کلاس چلا رہی ہیں۔ اب تک انھوں نے قرآن کی ساتویں سورہ ترجمہ کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ حال میں ہوئے کلاس میں انھوں نے تذکیر القرآن سے خاص پوائنٹ بتائے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ دلیل خدا کی نمائندہ ہے۔ دلیل کے آگے نہ جھکنا تکبر ہے اور تکبر خدا کے نزدیک سب سے بڑا شرک ہے، وغیرہ۔

مس سیما جلال یواے ای، بطور خاص دہلی میں سرگرمی سے دعوتی کام کر رہی ہیں۔ ان کی نگرانی میں وہاں کے ہوٹلوں اور سیاحتی مراکز میں صدر اسلامی مرکز کا انگریزی ترجمہ قرآن بڑے پیمانے پر سیاحوں کے درمیان تقسیم کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ صدر اسلامی مرکز کا انگریزی ترجمہ قرآن دہلی اوقاف سے منظور شدہ (approved) ہے۔ 19 جولائی 2016 کو آل انڈیا یماٹرواری مہلا سمیتی کی جانب سے ویژن 2016 کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس کے افتتاحی پروگرام میں کولکاتا سی پی ایس ٹیم کی مس شبینہ علی نے شرکت کی اور تمام حاضرین کو انگریزی ترجمہ قرآن اور پیس لٹریچر دیا۔ جن لوگوں کو یہ اسپر پھول گفٹ دیا، ان میں قابل ذکر نام یہ ہیں۔ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سور و گانگولی کی اہلیہ مس ڈونا گانگولی، مسٹر بشمبھر نیوار (ڈائرکٹر تازہ ٹی وی)، اور مس آشا مہیشوری، آنریری سکریٹری مہلا سمیتی، وغیرہ۔ ان تمام لوگوں نے اس مشن کو سرا ہا اور بہت ہی خوشی کے

‹ Previous page Next page › Contents of October 2016 All issues

Printed page