توسط اور اعتدال
الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۶، صفحہ ۴۶
ساتھ دعوتی تحفہ قبول کیا۔
• خواجہ کلیم الدین صاحب (امریکا) کی اطلاع کے مطابق، ارِیلا اسٹراس، ٹیکساس میں رہائش پذیر ایک خاتون ہیں۔ وہ اپنے علاقے میں قرآن تقسیم کرتی ہیں۔ وہ لکھتی ہیں:
Here we are setting up our table for guests to look at the Quran during Ramadan. We open up our home for our neighbors to come over and get a copy of the Quran to learn about Islam. Due to my being home bound for health reasons this is my contribution to help others learn. (Ariella S, Texas, USA)
• 30 جولائی 2016 کو مسلمانوں کے ایک قدیم ادارہ انجمن حمایتِ اسلام چنئی کی 125 سالہ تقریبات کی مناسبت سے ایک اجلاس بعنوان مشترکہ سماج میں مسلمان کا کردار منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر فریدہ خانم چیئر پرسن سی پی ایس انٹرنیشنل اور ڈاکٹر نجمہ صدیقی، سینیر ممبر سی پی ایس دہلی نے شرکت کی۔ ڈاکٹر فریدہ خانم نے انگلش میں بعنوان 'رول آف مسلمس ان اے ڈایئورس سوسائٹی' ایک تقریر کی۔ اور ڈاکٹر نجمہ صدیقی نے 'دی روڈ میپ فار ایکسیلنس ان ایجوکیشن ٹوڈے' کے عنوان سے اپنا خطاب کیا۔ دوسرے مقررین میں مولانا محمود مدنی صاحب (جنرل سکریٹری، جمعیۃ علمائے ہند) اور پروفیسر خواجہ شاہد، نئی دہلی بھی تھے۔ سی پی ایس تامل ناڈو کی ٹیم نے اس پروگرام میں اپنا ایک اسٹال لگایا، جس کے ذریعہ آنے والے لوگوں کے درمیان دعوتی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ اس کے علاوہ ان دونوں نے سی پی ایس تامل ناڈو کے تحت مختلف پروگراموں میں حصہ لیا۔
• 2 جولائی 2016 کو ہوٹل دی رائِل پلازا، نئی دہلی میں ترکی کی این جی او، انڈ یا لاگ فاؤنڈیشن نے سرو دھرم سمواد کے اشتراک سے ایک انٹر فیتھ افطار پارٹی کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں صدر اسلامی مرکز کا پیغام لوگوں کو پڑھ کر سنایا گیا۔ سی پی ایس ممبر ماریہ خان نے تشدد کے خاتمہ میں مذہب کے رول کے عنوان پر ایک خطاب کیا۔ آخر میں شرکاء کے درمیان دعوہ لٹریچر تقسیم کیا گیا۔
• 6 جولائی 2016 کو تبت ہاؤس میں دلائی لاما کی 81 ویں یوم ولادت کے موقع پر ایک بین مذاہب دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سی پی ایس ممبر ماریہ خان بھی شریک ہوئیں اور اس میں انھوں نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اس خطاب کو شرکاء نے کافی پسند کیا۔ آخر میں لوگوں کے درمیان دعوہ لٹریچر تقسیم کیا گیا جسے شرکاء نے نہایت خوشی سے قبول کیا۔
3۔ دبئی میں مصر کے ایک ٹیکسی ڈرائیور ہیں۔ وہ سی پی ایس دبئی سے قرآن لے جاتے ہیں اور اپنے کسٹمر میں اس کو تقسیم کرتے ہیں۔ رمضان کے مہینے میں وہ بہت زیادہ سرگرم ہو گئے اور عام دنوں سے زیادہ قرآن رمضان میں تقسیم کیا۔ ان کا طریقہ یہ ہے کہ وہ گفتگو کے دوران اپنے کسٹمر کو اسلام کا تعارف کراتے ہیں اور پھر ان کو قرآن پیش کرتے ہیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 2016 All issues