Al-Risala · December 2016 · page 45

حساسیت

الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۶، صفحہ ۴۵

خبر نامہ اسلامی مرکز - 247

دورِ جدید، مویدِ اسلام : 14 اگست 2016 کو جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے نہرو گیسٹ ہاؤس میں اسلام اور دورِ جدید کے موضوع پر ایک پروگرام ہوا۔ اس میں صدر اسلامی مرکز کا لکچر ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے تقریباً ایک گھنٹہ اس موضوع پر اپنے خیالات پیش کیے اور حاضرین کو بتایا کہ دورِ جدید کس طرح اسلام کا مؤید ہے۔ لکچر کے بعد سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی۔ اس پروگرام میں دوسرے اسکالرس نے بھی حصہ لیا۔ مثلاً الطاف احمد اعظمی۔ تمام شرکاء، طلبہ اور اساتذہ نے صدر اسلامی مرکز کے لکچر کو کافی پسند کیا۔ آخر میں شرکاء کے درمیان دعوہ لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ پروگرام کے بعد ای ٹی وی اردو کے نمائندہ نے صدر اسلامی مرکز کا دورِ جدید میں مسلم مسائل کے موضوع پر ایک انٹرویو لیا۔

سیلف پروگرامر : 12 تا 14 اگست 2016 کوتمل ناڈو، حیدر آباد، ممبئی، کیرالا اور بہار ٹیم کی سی پی ایس میٹ کیرالا میں ہوئی ۔ اس میٹ کے درمیان مختلف پروگرام ہوئے۔ ان میں کچھ آپس کے پروگرام بھی تھے، اور کچھ دوسرے مسلم اور نان مسلم سینٹرس کا دورہ بھی تھا۔ مثلاً ایم ای ایس ایجوکیشنل ٹرسٹ، جے ڈی ٹی اسلام، کے این ایم مرکز الدعوة، میڈیا ون نیوز چینل، اور سوامی چتانندہ پوری (آدو یتا آشرم)، وغیرہ۔ نیز عین المعارف دعوة کالج (کنور) کا دورہ ہوا، اس مدرسہ کے مہتمم مولانا انس مولوی نے کافی خوشی اور چاہت کا اظہار کیا۔ جن اہم شخصیات سے ملاقات ہوئی، ان میں ایک قابلِ ذکر نام جناب ای ٹی بشیر محمد، ممبر آف پارلیمنٹ، ہے۔ اس کے علاوہ ایک عوامی پروگرام کنور میں منعقد کیا گیا۔ اس کا موضوع تھا دورِ کمیونی کیشن دورِدعوت ہے ہے (Age of Communication .)is age of Dawah مدعو آپ کے دروازے پر : پر:وشنو موہن آشرم (چنئی) کے سر پرست شری ہری پرشاد اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لئے آئے۔ ان کی ملاقات کا مقصد تھا صدر اسلامی مرکز کو اپنے یہاں پیس پر ہونے والے پروگرام کے لیے دعوت دینا۔ دورانِ ملاقات مختلف موضوعات پر باتیں ہوئیں ۔ اور تمام لوگوں کو انگریزی ترجمہ قرآن اور دیگر امن پر مبنی کتابیں دی گئیں۔ یہ ملاقات 16 اگست 2016 کو ہوئی ۔ 31 اگست 2016 کو انڈوی نیشن کرچین پروفیرس کی ایک ٹیم صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لئے آئی۔ انھوں نے صدر اسلامی مرکز سے پیس اور اسپیرچولٹی پر گفتگو کی۔ آخر میں ان کو قرآن اور دوسرے دعوتی لٹریچر دیے گئے۔

عالمی دورِ دعوت : صدر اسلامی مرکز کی انگلش کتاب وہاٹ از اسلام اور عربی کتاب المنهج الربانی في الدعوة إلى الله کا ترجمہ پر تگیز زبان میں ہو چکا ہے۔ ان کے علاوہ بڑی تعداد میں مولانا کے انگلش اور عربی مضامین کا بھی ترجمہ پرتگیز زبان میں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ پشتو زبان میں بھی کچھ کتابوں اور لیف لیٹ کا ترجمہ ہو چکا ہے، جیسے مذہب

‹ Previous page Next page › Contents of December 2016 All issues

Printed page