Al-Risala · December 2016 · page 46

حساسیت

الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۶، صفحہ ۴۶

اور سائنس، پیغمبر انقلاب، اللہ اکبر، سفر آخرت۔ اور امن عالم، اپنی تعمیر آپ، با اصول زندگی، مسلمان کی اصل حیثیت۔ ملیالم زبان میں کچھ کتابوں کا ترجمہ ہو چکا ہے، جیسے وہاٹ از اسلام، یکساں سول کوڈ، امن کلچر (منتخب مضامین) وغیرہ۔ نیز صدر اسلامی مرکز کا ترجمہ قرآن اور انگلش کتاب 'واٹ از اسلام' چائنیز زبان میں پاکستان سے شائع ہو چکا ہے۔ یہ خاص طور پر پاکستان میں مقیم چینی لوگوں کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔

• 27 اگست تا 8 ستمبر 2016 گڈ ورڈ بکس (دہلی) نے لبنان، الجیریا، مراکش میں منعقد ہونے والے بک فیئرس میں حصہ لیا۔ اس دوران کافی تعداد میں ترجمہ قرآن اور دیگر دعوہی لٹریچر مسلم و غیر مسلم کے درمیان تقسیم کیا گیا۔

دور تائید : سی پی ایس سہارن پور کی ٹیم کو را دھا ہری مندر میں منعقد ہونے والی ایک میٹنگ میں مدعو کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر محمد اسلم خاں نے اس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ان سے دیگر سوالات کے علاوہ سی پی ایس مشن کے بارے میں بھی سوالات کیے گئے۔ انھوں نے کہا کہ ہم (انسان) زمین پر دو مقصد سے بھیجے گئے ہیں۔ ایک، تو خدا کی عبادت اور دوسرے، حق کی دریافت جو کہ کائنات میں چھپی ہوئی ہے اور اس کو لوگوں تک پہنچانا۔ مسجد، مندر گرودوارے اور چرچ اس کام کو بخوبی انجام نہیں دے سکتے۔ اس لیے سی پی ایس نے یہ کام اپنے ذمے لیا ہے اور اس کو پیس ہال (سہارن پور) میں انفرادی ذہن سازی کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام 15 جولائی 2016 کو منعقد کیا گیا تھا۔

• سی پی ایس کے ممبر اور روشنی سی بینک کے چیئرمین ڈاکٹر اشوک جین کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔ وہ سی پی ایس کا لٹر یچر پڑھتے ہیں اور دوسروں میں تقسیم بھی کرتے ہیں۔ ان کو ایم این سی کی جانب سے نیترا رٹایوارڈ سے سرفراز بھی کیا جا چکا ہے۔ انھوں نے اپنی ماں کی آنکھ بطور عطیہ آئی بینک میں جمع کر دیں۔ 12 اگست 2016 کو سہارن پور کی انتہائی قدیم بھوتیشور مندر میں ان کی تیرھویں کی رسم ادا کی گئی تھیں۔ سی پی ایس سہارن پور کی ایک ٹیم نے اس میں شرکت کی اور قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر لوگوں کے درمیان تقسیم کیا۔

• 27 ستمبر 2016 کو انڈین چیمبر آف کامرس (ICC) نے فائیو اسٹار ہوٹل اوبرائے میں ’جاگروتی‘ کے نام سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کا موضوع ’امپاورمنٹ آف وومن‘ تھا۔ اس میں مشہور اسپیکرس مثلاً مس شائنا ای سی (بی جے پی کی ترجمان اور نامور فیشن ڈیزائنر)، مس ساتھیا سرن (فیمینا میگزین کی سابق ایڈیٹر و کتابوں کی مصنف)، مسٹر پی کے مکھرجی (ڈائریکٹر آئی آئی سی) اور مس جینا مترا بانک وغیرہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر کولکاتا ٹیم کی متحرک ممبر مس شبینہ علی نے پروگرام میں شرکت کی ۔ انھوں نے ان تمام حضرات سے انٹرایکشن کیا اور سی پی ایس مشن سے ان کو باخبر کیا۔ ساتھ ہی ان کو دعوت لٹریچر جیسے انگلش قرآن، اسپرٹ آف اسلام اور ایچ آف پیس وغیرہ پیش کیا، جسے تمام لوگوں نے خوشی اور شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ مس ساتھیا سرن کو جب

‹ Previous page Next page › Contents of December 2016 All issues

Printed page