Al-Risala · February 2016 · page 28

حمد کلچر

الرسالہ، فروری ۲۰۱۶، صفحہ ۲۸

پیغمبر امن (The Prophet of Peace)

پیغمبر اسلام محمد بن عبداللہ بن عبد المطلب کے متعلق مؤرخین نے عام طور پر اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اعلیٰ ترین کامیابی حاصل کی۔ مثال کے طور پر برٹش مؤرخ گبن (Edward Gibbon) پیدائش 1737 وفات 1794 نے اپنی کتاب ”رُو ما کا عروج و زوال“ میں (The History of the Decline and Fall of the Roman Empire) پیغمبر اسلام محمد بن عبداللہ کا ذکر کرتے ہوئے آپ کے لائے ہوئے انقلاب کو تاریخ کا سب سے زیادہ قابلِ ذکر واقعہ بتایا ہے:

The rise and expansion of Islam was one of the most memorable revolutions which has impressed a new and lasting character on the nations of the globe. ایم۔ این۔ رائے (1887-1954) ایک انڈین لیڈر تھے۔ ان کی کتاب ہسٹاریکل رول آف اسلام (The Historical Role of Islam) پہلی بار دہلی سے 1939 میں چھپی۔ اس کتاب میں وہ لکھتے ہیں: محمد کو تمام پیغمبروں میں سب سے بڑا پیغمبر ماننا چاہیے۔ اسلام کی توسیع تمام معجزوں سے زیادہ بڑا معجزہ ہے:

Mohammad must be recognised as by far the greatest of all prophets, the expansion of Islam is the most miraculous of all miracles. (p.4) امریکا کے ڈاکٹر مائیکل ہارٹ (Michael H. Hart) کی کتاب ’’دی ہنڈریڈ‘‘ (The 100: A Ranking of the Most Influential Persons in History) نیو یارک سے 1978 میں چھپی۔ اس کتاب میں انہوں نے پوری انسانی تاریخ سے ایک سو ایسے افراد کی فہرست بنائی ہے جنہوں نے اُن کے مطابق، اعلیٰ کامیابیاں حاصل کیں۔ اس فہرست میں انہوں نے ٹاپ پر پیغمبر اسلام محمد بن عبداللہ کو رکھا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ: وہ تاریخ کے تنہا شخص ہیں

‹ Previous page Next page › Contents of February 2016 All issues

Printed page