امیج بلڈنگ
الرسالہ، فروری ۲۰۱۶، صفحہ ۴۶
خبرنامہ اسلامی مرکز — 241
نئی کتابیں : صدر اسلامی مرکز کی کتاب مطالعہ سیرت کا سندھی زبان میں ترجمہ سیرت جا مطالعہ کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔ سینٹر فار پیس اینڈ اسپرچوئلٹی، حیدر آباد، پاکستان سے اس کتاب کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وہاں سے سندھی زبان میں صدر اسلامی مرکز کی دوسری کتابیں بھی شائع ہوئی ہیں۔ مثلاً قرآن جو مطالعہ ( مطالعہ قرآن ) ، حدیث جو مطالعہ ( مطالعہ حدیث ) ، اور تاریخ جو سبق ( تاریخ کا سبق )۔
. صدر اسلامی مرکز کی کتاب دین کی سیاسی تعبیر (خلاصہ تعبیر کی غلطی) کا انگریزی ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔ انگریزی میں اس کا نام ہے The Political Interpretation of Islam۔ اس کتاب کو گڈورڈ بکس سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
. صدر اسلامی مرکز کے انگریزی مضامین کا ایک مجموعہ دی ٹرو فیس آف اسلام (The True Face of Islam) نام سے ہار پر کلین پبلشر (Harper Collins) نے شائع کیا ہے۔ اس مجموعہ کو سی پی ایس دہلی کے ممبر مسٹر رام صدیقی نے مرتب کیا ہے۔
میڈیا انٹرویو ز : 19 نومبر 2015 کو پاکستان کے مشہور ٹی وی چینل جیو نیوز (GEO News) پاکستان کے سلیم خان صافی نے اپنے مشہور پروگرام جرگا کے لیے صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو کے زیادہ تر سوالات کا تعلق مسلمانوں کے موجودہ مسائل سے تھا۔ دوران انٹرویو جو بات کہی گئی ان میں سے ایک بات یہ تھی کہ کسی کام کو اس کے نتیجے کے اعتبار سے جانچا جائے گا۔ یہی اسلام کی تعلیم ہے۔ انٹرویو کے بعد انٹرویو کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا ، جسے انھوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ . منصف چینل نئی دہلی کے نمائندہ مسٹر انظر اللہ نے اپنے پروگرام خاص ملاقات کے لیے اسلامی مرکز کا انٹرویو ریکارڈ کیا۔ دوران انٹرویو جو بات کہی گئی ان میں سے ایک یہ بات تھی کہ سماج میں وقوع پذیر ہونے والی ہر خرابی کا سد باب صرف حکومت کے ذریعے نہیں کیا جا سکتا ہے، اس کے لیے سماج کو تیار کرنا ضروری ہے۔ انٹرویو کے بعد ان کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا، جسے انھوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ ملاقات : بنگلور کی این جی او ، دی واک آف ہوپ (The Walk of Hope) کے میڈیا۔ کمیونی کیشن کنویز جناب پی این شاہ نواز صاحب نے صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد امن کے موضوع پر تبادلہ خیال کرنا، اور دہلی میں ہونے والے ایک سیمینار کے لیے صدر اسلامی مرکز کو دعوت دینا تھا۔ یہ ملاقات یکم اکتوبر 2015 کو ہوئی ۔ اس موقع پر انھیں صدر اسلامی مرکز کی نئی کتاب دی ایج آف پیس اور دوسرے لٹریچر دیے گئے۔
جدید دعوتی امکانات: دورِ جدید میں دعوت کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ساری دنیا اسلام کی بات سننا چاہتی
‹ Previous page Next page › Contents of February 2016 All issues