Al-Risala · March 2017 · page 46

خبرنامه اسلامی مرکز 249

الرسالہ، مارچ ۲۰۱۷، صفحہ ۴۶

خبرنامه اسلامی مرکز 249

1۔ 12 نومبر 2016 کو ایم سی کے ایس یوگا ودّیا پرانک ہیلنگ ٹرسٹ ( MCKS Yoga Vidya Pranic Healing Trust) کی جانب سے تھیاگراج اسٹیڈیم، دہلی میں امن اور باہمی ہم آہنگی کے موضوع پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سی پی ایس ممبر مسٹر رجت ملہوترا نے صدر اسلامی مرکز کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ صدر اسلامی مرکز کے پیغام کو مذہبی رہنماؤں اور شرکاء نے کافی پسند کیا۔

2۔ 13 نومبر 2016 کو کامٹی میں ایک شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس میں محمد یونس لٹیانی صاحب (بھوپال) نے مدعوین کے درمیان اردو، ہندی، انگریزی اور مراٹھی قرآن مجید کے نسخے اور دیگر دعوتی لٹریچر تقسیم کیے ۔ ناگپور و کامٹی الرسالة ٹیم کے ممبران نے اس دعوتی مہم میں اپنا تعاون پیش کیا۔ اس موقع پر لوگوں نے اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ وہ یہ ہیں: میں بہت خوش ہوں کہ پہلی بار کسی بھائی نے مجھے یہ انمول تحفہ دیا ہے (سریندر سنگھ، اون راج رائل لان، کامٹی)۔ بہت خوشی محسوس ہورہی ہے (وجئے رامبھر، ناگپور)۔ اسلامی لٹریچر کو پھیلانے کا یہ بہت ہی unique اور قابل قدر طریقہ ہے، مجھے بہت پسند آیا (محمد ایوب، سابق ڈپٹی منیجر، ائیر انڈیا)، وغیرہ۔ 3۔ ہم سفر نامی سوشل آرگنائزیشن نے نا کور میں ایک سالانہ جشن کا اہتمام کیا۔ یہ ٹاؤن سہارن پور (مغربی یوپی) سے 36 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ اس میں ضلع کی اہم شخصیات مدعو تھیں۔ اس موقع پر پرسی پی ایس سہارن پور کے ڈاکٹر محمد اسلم خان اور مسٹر محسن بلال کو پیس مشن کے لیے شال، مومنٹو اور سرٹیفکٹ کی صورت میں اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ پروگرام 11 نومبر 2016 کو منعقد کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ نومبر کے مہینے میں ہی ڈاکٹر محمد اسلم خان نے اپنے دعوتی ساتھی کے ساتھ ممبئی اور پونے کا دورہ کیا تھا۔ یہاں انھوں نے الرسالہ مشن کے لوگوں سے ملاقات کی اور دعوتی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران جن معروف لوگوں سے ملاقات اور تعاون حاصل ہوا، وہ یہ ہیں مشہور ریڈیو اناؤنسر امین سیانی، ایڈوکیٹ محترمہ ریکھا لنگر، محترم جوشی اور راہل سیانی، وغیرہ۔ 4۔ 18 نومبر 2016 کو تنو جا بنگال ہینڈ لوم (A Govt. of W.B. Enterprise) نے برلا اکیڈمی آف آرٹس اینڈ کلچر کے تعاون سے برلا اکیڈمی میں ہینڈ لوم کی ترقی کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ اس پروگرام کا عنوان 'BALUCHARI Bengal and Beyond' تھا۔ اس کا افتتاح مشہور اداکارہ اور ایم پی آف با نکورہ محترمہ من من سین نے کیا۔ محترم سوپن دیب ناتھ مہمان اعزازی تھے۔ ان کے علاوہ اس پروگرام میں کافی تعداد میں اہم شخصیات نے حصہ لیا۔ سی پی ایس ممبر مس شہینہ علی اور شبانہ خاتون نے اس موقع پر لوگوں کے درمیان ترجمہ قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر تقسیم کیے، ساتھ ہی سی پی ایس کے مقاصد سے لوگوں کو واقف کرایا۔ تمام شرکاء نے بہت خوشی کے ساتھ لٹریچر قبول کیا۔

‹ Previous page Next page › Contents of March 2017 All issues

Printed page