Al-Risala · April 2017 · page 25

Hitting the nail on the head

الرسالہ، اپریل ۲۰۱۷، صفحہ ۲۵

یکتا مریخ پر ہو تو سائنسی تحقیق کا نیا رخ متعین کرے۔

(victory ہے ۔ اور چند سال کے بعد یہ ثابت ہو گیا کہ یہ معاہدہ اپنے نتیجے کے اعتبار سے یقیناً فتح مبین تھا۔

یہ چند مثالیں ہیں، جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ پیغمبر اسلام کا طریقہ کیا تھا۔ ایک روایت کے مطابق، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اتقوا فراسة المؤمن فإنه ينظر بنور الله (سنن الترندی، حدیث نمبر 3127)۔ یعنی مومن کی فراست سے بچو، کیوں کہ مومن اللہ کے نور سے دیکھتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مومن ذاتی جذبہ کے تحت کام نہیں کرتا، بلکہ وہ فطرت کے بارے میں خدا کے نقشہ تخلیق کو دریافت کرتا ہے۔ اور اس کے مطابق اپنا منصوبہ بناتا ہے، اور جو لوگ اپنے کام کی پلاننگ اس طرح کریں ، وہ ضرور کامیابی کا درجہ پالیں گے۔

******* انگریزی کا ایک مثل ہے:

Hitting the nail on the head

یعنی کیل کے عین سر پر مارنا۔ یہ مثل بہت با معنی ہے۔ اس میں ایک مادی مثال کے ذریعہ انسانی کامیابی کا راز بتایا گیا ہے۔

یہ ایک معلوم حقیقت ہے کہ کیل جب کسی چیز پر ٹھونکی جاتی ہے تو اس کے ٹھیک سر پر ہتھوڑی ماری جاتی ہے۔ اگر ہتھوڑی کی مار ادھر ادھر پڑے تو وہ صحیح طور پر اندر نہیں ہوگی، بلکہ ٹیڑھی ترچھی ہو کر رہ جائے گی۔ اسی طرح زندگی کے معاملات میں یہ جاننا پڑتا ہے کہ ٹھیک ٹھیک وہ کون سا مقام ہے جہاں ضرب لگانی چاہیے۔ صحیح ضرب کے نتیجہ ہی کا دوسرا نام کا کامیابی ہے۔ (ڈائری ، 1985)

*******

‹ Previous page Next page › Contents of April 2017 All issues

Printed page