Al-Risala · April 2017 · page 29

قتل کی سزا

الرسالہ، اپریل ۲۰۱۷، صفحہ ۲۹

گا۔ جس شخص کا یہ عقیدہ ہو کہ اولیاء میں سے کوئی ولی محمد کے ساتھ ہوگا جیسا کہ خضر موسیٰ کے ساتھ تھے، تو اس سے توبہ طلب کی جائے گی، اگر اس نے توبہ نہیں کیا تو اس کی گردن ماری جائے گی۔ ایک بالغ انسان نے پانچ نمازوں میں سے کوئی ایک نماز نہیں ادا کی یا بعض متفق علیہ فرائض کو ترک کر دیا تو اس سے توبہ طلب کی جائے گی، اور اگر توبہ نہیں کیا تو اس کو قتل کیا جائے گا۔ جس نے یہ نہ کہا کہ اللہ سات آسمانوں کے اوپر ہے تو وہ اپنے اس قول کی بنا پر کافر قرار پائے گا، اس کا خون مباح ہوگا، اس کی توبہ طلب کی جائے گی، اگر توبہ نہیں کیا تو اس کی گردن ماری جائے گا، اور اس کو کوٹر خانہ میں ڈال دیا جائے گا۔ جو یہ کہے کہ قرآن (قدیم نہیں) حادث ہے تو وہ میرے نزدیک جہمیہ ہے، اس سے توبہ طلب کی جائے گی، اگر نہ کرے تو اس کی گردن ماری جائے گی۔ جو یہ کہے کہ کسی صحابی یا تابعی، یا تبع تابعین نے کفار کے ساتھ مل کر جنگ کی تو وہ گمراہ بلکہ کافر ہے، واجب ہے کہ اس سے اس بات کی توبہ طلب کی جائے، اگر وہ توبہ نہ کرے تو اس کو قتل کر دیا جائے۔ مذکورہ باتوں کے صحیح ہونے کا اعتقاد رکھے، تو بلا شبہ وہ کافر ہے، واجب ہے کہ اس سے توبہ طلب کی جائے، اگر وہ توبہ نہ کرے تو وہ قتل کیا جائے گا۔ جو آدمی کچھ ظاہر و متواتر مباح چیزوں کے حلال ہونے کا انکار کرے، جیسے روٹی، گوشت، اور نکاح وغیرہ تو وہ کافر مرتد ہے، اس سے توبہ طلب کی جائے گی، اگر توبہ نہ کرے تو قتل کر دیا جائے گا۔ اور اگر اس کو دل میں چھپائے (یعنی گوشت، روٹی، اور نکاح کا حرام ہونا) تو وہ زندیق و منافق ہے، اکثر علماء کے نزدیک اس سے توبہ قبول نہیں کی جائے گی، بلکہ اُس سے اگر اس کا اظہار ہو تو بلا تو بہ اسے قتل کیا جائے گا۔ جس شخص نے اس شریعت کو لازم نہیں پڑا، یا اس میں طعن کیا، یا اس سے کسی کے خروج کو صحیح کہا تو اس سے توبہ طلب کی جائے گی، اور اگر توبہ نہ کرے تو اس کو قتل کر دیا جائے گا۔ جس نے یہ دعویٰ کیا کہ اللہ تک پہنچانے کے لیے اس کے پاس شریعت محمدی کے علاوہ کوئی اور طریقہ ہے، جس سے وہ اللہ کی رضا کو پا سکتا ہے تو وہ بھی کافر ہے، اس سے توبہ طلب کیا جائے گی، اور اگر توبہ نہ کرے تو اس کی گردن ماری جائے گی۔ سانپ اور بچھو کا کھانا مسلمانوں کے اجماع سے حرام ہے، تو جس نے ان کو حلال سمجھ کر کھایا تو اس سے توبہ طلب کی جائے

‹ Previous page Next page › Contents of April 2017 All issues

Printed page