مکی سوچ کے لیے اسلام
الرسالہ، اپریل ۲۰۱۷، صفحہ ۴۷
سمجھنے کے لیے ہم ایک دوسرے سے ملتے رہیں گے تا کہ مستحکم تعلقات کی تعمیر ہو۔ اختتام تمام لوگوں کو ترجمہ قرآن اور پیس لٹریچر دیا گیا۔
13- 6 جنوری 2017 کو مارکوئٹ یونیورسٹی (Marquette University) امریکا کے دس طلبہ پر پروفیسر عرفان عمر کی رہنمائی میں اسلامی مرکز آئے۔ صدر اسلامی مرکز نے ان کو اسلام اور پیغمبر اسلام کی پر امن تعلیمات سے آگاہ کیا اور ان کے ساتھ انٹرایکشن کیا۔ آخر میں ان کو دعوہ لٹریچر جیسے انگلش ترجمہ قرآن، لیڈنگ اے سپر پول لائف، واٹ از اسلام، اسپرٹ آف اسلام میگزین، دی ایج آف پیس، قرآنک وزڈم وغیرہ پیش کیا گیا، جس کو انھوں نے بے حد خوشی کے ساتھ قبول کیا۔
14- 6 تا 19 جنوری 2017 چنئی میں سالانہ بک فیئر کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس چنئی نے اپنا اسٹال لگایا۔ اسٹال پر بڑی تعداد میں ہندوستان اور سری لنکا کے زائرین آئے، اور انھوں نے انگریزی اور تمل ترجمہ قرآن و دیگر لٹریچر حاصل کیا۔ نیو نیشنل پبلشرز، چنئی نے صدر اسلامی مرکز کی اردو کتاب، یکساں سول کوڈ کا تمل میں ترجمہ کروا کر اس میلہ میں اجرا کیا۔ یہ ترجمہ سید فیض قادری (کوئمبتور) نے کیا ہے۔ 15- ڈاکٹر محمد اسلم خان (سہارنپور) الرسالہ مشن کے بہت ہی متحرک ممبر ہیں۔ صدر اسلامی مرکز سے ان کو کیا فائدہ حاصل ہوا، اس کو انھوں نے ان الفاظ میں تحریر فرمایا ہے: اگر میں مولانا کی کتابیں نہ پڑھتا تو میرے لیے یہ سمجھنا بے حد مشکل ہوتا کہ مجھے خدا نے کس لیے اس دنیا میں بھیجا ہے۔ میرے خیال میں مولانا دورِ جدید میں وہی کام کر رہے ہیں جو کہ قدیم زمانے میں مجددین کیا کرتے تھے۔ ذیل میں ڈاکٹر محمد اسلم خان کے ذریعہ کیے ہوئے کچھ حالیہ دعوتی کاموں کا ذکر کیا جا رہا ہے:
• 11 دسمبر 2016 کو سہارن پور میں سینٹ مرینا اکیڈمی کا افتتاح ہوا۔ اس میں سی پی ایس ٹیم نے سہارن پور ریچ کے ڈی آئی جی کو قرآن پیش کیا۔ اسی کے ساتھ دوسرے مہمانوں کو دعوہ لٹریچر دیا گیا۔ مزید کتا بیں اسکول کی ہیڈ مس ٹریس کو دی گئیں تا کہ وہ ان کتابوں کو دوسروں تک پہنچادیں۔
• 25 دسمبر 2016 کو کرسمس کی مناسبت سے سہارن پور میں موجود چرچ جیسے ڈینیل مسیح، سینٹ تھامس اور سنٹرل میتھوڈسٹ چرچ، وغیرہ کا سی پی ایس ٹیم نے دورہ کیا، اور شام کے وقت ان چرچوں کے وفود نے پیس ہال سہارن پور کا دورہ کیا اور وعدہ کیا کہ وہ سی پی ایس مشن میں اپنا پورا تعاون کریں گے۔ فادر داراسنگھ قرآن کی تفسیر چاہتے تھے۔ فادر ڈینیل نے 10 قرآن کے نسخے لیے تا کہ وہ ان کو چرچ میں لوگوں کو دے سکیں ۔ سی پی ایس ٹیم نے آئے ہوئے مہمانوں کو ترجمہ قرآن ، تذکیر القرآن اور دوسرے پیس لٹریچر کے علاوہ کرسمس کے موقعے پر تحفے دیے ۔ • 31 دسمبر 2016 کو نئے سال کی مناسبت سے ضلع پر یشد کی چیرمین محترمہ تسنیمہ بانو کی صدارت میں قومی
‹ Previous page Next page › Contents of April 2017 All issues