ماکان و ما يكون
الرسالہ، جنوری ۲۰۱۷، صفحہ ۲۱
بعد کے زمانے میں ہونے والی اس تبدیلی کا مطلب یہ ہوگا کہ عملاً اب جنگ کے دور کا خاتمہ ہو گیا۔ بعد کے اس دور میں بھی اگر اہل ایمان جہاد کے نام پر جنگ کا سلسلہ جاری رکھیں، تو یہ اپنی حقیقت کے اعتبار سے دین کے مویدین سے جنگ کے ہم معنی ہوگا۔ یہی مطلب ہے اس آیت کا جس میں کہا گیا ہے کہ دین سب اللہ کے لیے ہو جائے گا (الانفال: 39)۔ یعنی ایک ایسی دنیا جس میں مومن اور کافر کی تقسیم ختم ہو جائے گی ۔ اس کے برعکس، دنیا میں مومن (believer) اور موید (supporter) کی تقسیم قائم ہو جائے گی۔ ایک جلد میں موجود انسائیکلوپیڈیا میں سے ایک وہ ہے جس کا نام ہے: Pears’ Cyclopaedia, London اس انسائیکلو پیڈیا میں مانوتھیزم کے آگے لکھا ہوا ہے کہ توحید اس اصول کا نام ہے کہ یہاں صرف ایک خدا کا وجود ہے۔ خاص توحیدی مذہب عیسائیت ہے : MONOTHEISM, the doctrine that there exists but one God. The Chief monotheistic religion is Christianity. یہ انسائیکلو پیڈیا کا وہ ایڈیشن ہے جو 1948 میں چھپا تھا۔ پہلے مغربی دنیا میں جو لٹر یچر تیار ہوا، اس میں اسی طرح اسلام کو حذف کر دیا گیا تھا۔ اپنی اصل کے اعتبار سے بلاشبہ تمام مذاہب توحید کے مذاہب تھے۔ مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ آج خالص توحیدی مذہب اسلام ہے۔ کیوں کہ دوسرے مذہب اپنی ابتدائی حالت میں باقی نہیں رہے ہیں۔
مغربی علماء نے اب اپنی اس روش پر نظر ثانی شروع کر دی ہے۔ چناں چہ 1977 میں شائع ہونے والی ایک انسائیکلوپیڈیا: Collins Concise Encyclopedia میں اس سلسلہ میں لکھا گیا ہے کہ توحید اس عقیدہ کا نام ہے کہ یہاں صرف ایک خدا ہے، جیسا کہ یہودیت اور عیسائیت اور اسلام میں مانا جاتا ہے :
MONOTHEISM, belief that there is only one God, as in Judaism, Christianity, and Islam. (ڈائری، 1985)
‹ Previous page Next page › Contents of January 2017 All issues