Al-Risala · May 2017 · page 48

خبر نام اسلامی مرکز - 251

الرسالہ، مئی ۲۰۱۷، صفحہ ۴۸

خبر نام اسلامی مرکز - 251

اسلامو فوبیا نہیں: امریکا کے نومنتخب صدر، ڈونالڈ ٹرمپ کے معاون اسٹیو بینن (Steve Bannon) کی جانب سے خواجہ کلیم الدین صاحب (سی پی ایس، امریکا) کو یہ درخواست ملی کہ انھیں انگریزی قرآن چاہیے ۔ یہ درخواست انھیں سی پی ایس ویب سائٹ (www.cpsglobal.org) کے ذریعہ ملی۔ خواجہ کلیم الدین صاحب نے انھیں، انگریزی تفسیر، ترجمہ قرآن، لیڈنگ اسپرچول لائف، دی ایج آف پیس، پرافٹ آف پیس وغیرہ پوسٹ کر دیا ہے۔

دعوتی دورہ: ممبئی سی پی ایس ٹیم کے پروگرام کا ایک حصہ یہ بھی ہے کہ یہ لوگ مختلف علاقوں کا وقتاً فوقتاً دعوتی دورہ کرتے رہتے ہیں۔ اسی کے تحت جنوری کی 22-21 تاریخ کو ان لوگوں نے تلنگانہ کے ایک علاقہ ، بھینسا کا دورہ کیا۔ اس پروگرام میں ممبئی ٹیم کے علاوہ ناگپور، آکولہ، نانڈیر، پونے، پر بھنی، بیڑ، حیدر آباد کے علاوہ مقامی طور پر موجود رسالہ کے قارئین نے حصہ لیا۔ اس دعوتی سفر کے نتیجے میں مقامی طور پر سات لوگوں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے، تا کہ اس علاقہ میں دعوت کا کام ہو سکے ۔ یہ دعوتی سفر کافی فائدہ مند رہا۔ الرسالہ کے ایک پرانے قاری نے اپنا تاثر بیان کرتے ہوئے کہا کہ انھیں الرسالہ سے تین بنیادی باتیں حاصل ہوئی ہیں۔ وہ یہ ہیں: اللہ دیکھ رہا ہے، فرشتے لکھ رہے ہیں، اور مجھے مرنا ہے۔

ہ ممبئی ٹیم کے تعلق سے ایک اہم خبر یہ بھی ہے کہ 8-7 جولائی 2017 یہ لوگ کوامراوتی کا دورہ کریں گے۔ خواہش مند حضرات درج ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ مسٹر محبوب جنگی ( 63993 096191)، ڈاکٹر جنید (09967480701)

دعوہ فرینڈلی دنیا : کولکاتا کے مشہور وکٹوریہ میموریل ہال میں ٹاٹا اسٹیل کولکاتا لٹریری میٹ کا انعقاد جنوری 2017 کو عمل میں آیا۔ پروگرام کے اختتام سے ایک دن پہلے کھیل کی دنیا سے تعلق رکھنے والی مشہور ہستیوں نے اس میں شرکت کی۔ مثلا سنیل گواسکر، ابھیینو بند را، اور مس دیپا ملک ، وغیرہ ۔ کولکاتا سی پی ایس ٹیم کی مس شبینہ علی نے ان تمام لوگوں کو انگریزی ترجمہ قرآن اور پیس لٹریچر دیا۔ جسے تمام مہمان و شرکاء نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔

جئے پور، راجستھان میں ہر سال لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد ہوا کرتا ہے، جس میں ملک و بیرون ملک کی علمی ، ادبی، اور دیگر فنون کی دنیا سے تعلق رکھنے والی ہستیاں شریک ہوتی ہیں۔ بڑی تعداد میں علم وفن کے شائقین بھی آتے ہیں۔ اس سال یہ فیسٹیول 19 تا 23 جنوری 2017 کو منعقد ہوا۔ یہاں سی پی ایس دہلی و راجستھان کی ٹیم نے آنے والوں کو ترجمہ قرآن اور دیگر پیس لٹریچر دیا۔ سی پی ایس دہلی سے مسٹر فراز خان، مسٹر اجئے دیویدی، مسٹر و کرانت،

‹ Previous page Next page › Contents of May 2017 All issues

Printed page